سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجو یہاں پہنچے نہیں بلکہ پہنچائے گئے ہیں اور آج پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وسکون نام کی کوئی چیز نہیں ہے زندگی کو خطرات لاحق ہے، آج کل گھر سے نکل کر واپسی خوش قسمتی سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سفاک قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، ریاست بیبس ہوچکی اور اس کے اعصاب جواب دے چکے ہیں وہ امن دینے میں ناکام ہوگئی ہے اور بین الاقوامی قوتوں کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک کا راستہ روکا جا رہا ہے اور بین الاقوامی مفادات کو فروغ دیا جا رہا ہے، سی پیک روک کر آج پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ عمران خان کی حکومت سے ہمیں گلہ تھا لیکن موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی، جنگجو یہاں پہنچے نہیں پہنچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں پاکستان کی سیاست میں مکمل دخیل ہیں یہاں حالات پیدا شدہ نہیں پیدا کردہ ہیں، صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بیڈ گورننس نہیں مس گورننس ہے جو لوگ آج یہاں مسلط کیے گئے ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کے لائے ہوئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کرپش کا بازار نہیں مارکیٹ گرم ہے، جو لوگ اس حکومت کی سرپرستی کررہے ہیں وہ اس صوبے کو تباہ کرنے میں برابر کے شریک ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے خود اعتراف کیا ہے کہ آپ سے قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹیں چھینی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی بڑی پارٹی جمعیت ہے لیکن اس کے مینڈیٹ کو بار بار چھینا جاتا ہے، 27 ویں ترمیم سے زہریلی شقوں کو جے یو آئی نے نکالا، معدنی وسائل کے مالک صوبے کے عوام اور آنے والے نسلیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے موقع پر مقامی اور صوبے کے لوگوں کی حق تلفی کی گئی تو جمعیت مزاحمت کرے گی، صوبے اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہوگا تو شراکت داری کے لیے تیار ہیں لیکن قانون سازی کے ذریعے معصوم لوگوں کا حق چھننے کی اجازت نہیں دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مائنز اور منرلز بل لانے کی کوشش کی جارہی ہے، 73 کے آئین میں صوبوں کو جو حقوق دیے گئے انہیں سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ ہم ملک اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم بندوق کی سیا ست کے قائل نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر کے اعلامیے پر قائم ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا مقف واضح اور ٹھوس ہے کہ ملک کے بقا اور آئین کی بالادستی کی جنگ ہم ہی لڑ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے، اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیراعظم عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے، اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیراعظم مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیدیا پاکستان سے ہار کا خوف، بھارتی پوجا پاٹ پر اتر آئے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم پنجاب میں تباہی کے بعد بپھرے ریلے سندھ میں داخل، گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سی پیک روک کر

پڑھیں:

رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، جے یو آئی کوئٹہ

کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں جمعیت کے رہنماؤں نے صوبائی رہنماء مولوی سرور کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماء کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے رہنماؤں نے مولانا سرور موسیٰ خیل کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جے یو ائی کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعیت کے صوبائی نائب امیر سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل کی گرفتاری کی شدید الفاظ مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے جے یو آئی کے مولانا حافظ حسین احمد شرودی، حاجی عبدالصادق نورزئی، مولانا محمد ہاشم خیشکی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مولانا سرور موسیٰ خیل اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری کو ریاستی اداروں کی جانب سے عوامی حقوق کی آواز کو دبانے کی گھناؤنی سازش قرار دیا۔
 
رہنماؤں نے کہا کہ ایک سینئر بیوروکریٹ کی جانب سے جھوٹے مقدمے کا اندراج اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کرپشن کے خلاف ہماری بے باک جدوجہد نے استحصالی اور عوام دشمن عناصر کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ مولانا سرور موسیٰ خیل نے ہمیشہ غریب، مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے اور اسی پاداش میں انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جے یو آئی کسی بھی سازش، دباؤ یا جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ ہماری عوامی حقوق کی تحریک جاری رہے گی۔ ہم اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا اور ان کے بیٹوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ہم ہر محاذ پر اپنے قائدین اور عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان
  • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
  • مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، مسلمہ امہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • امت مسلمہ کو باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
  • ایشیاکپ : بھارتی کپتان کو مصافحہ سے روکا‘ ریفری‘ ایونٹ ڈائر یکٹر کو ہٹائیں ، مزید میچ نہیں کھیلیں گے : پاکستان : جلدایشن نہ لینے پر ڈائریکٹرپی سی بی برطرف 
  • رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، جے یو آئی کوئٹہ
  • غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار