لاہور: سابق جج لاہور ہائیکورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور:
لاہور: تھانہ چکلالہ کے علاقے میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور سینئر وکیل حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حسن رضا پاشا کا دفتر لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قریب بوستان روڈ پر واقع ہے، حسن رضا پاشا لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج اور پاکستان بار کونسل کے موجودہ رکن بھی ہیں ان کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم وہ فائرنگ کے بعد دفتر میں موجود نہیں تھے۔
فائرنگ کے بعد ڈی ایس پی سول لائن اصغر گورائیہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
حسن رضا پاشا اور دفتر وکلاء کے دفاتر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے قریب گلریز ہاؤسنگ سوسائٹی و ہائیکورٹ روڈ پر پلازا میں واقع ہیں، حسن رضا پاشا آفس میں موجود نہیں تھے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اور انہیں آج واپس آنا ہے، حسن رضا پاشا کا دفتر بند تھا جہاں شیشوں پر مختلف زاویوں سے گولیاں لگیں، پولیس اور فرانزک ماہرین نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دریں اثنا ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے ایکسپریس نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ میں دفتر میں موجود نہیں تھا، مجھے ٹارگٹ کیا گیا لیکن اللہ نے میری حفاظت کی، فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حسن رضا پاشا
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کابینہ کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں اہم اجلاس
اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے صوبے کو شمالی، وسطی اور جنوبی خطوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جماعت کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کی۔ اجلاس میں صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری کے ساتھ ساتھ مرکزی چیف آرگنائزز سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، علامہ وقار رضوی، علامہ نظر حسین، علامہ ارشاد علی، سید ظہیر نقوی، شبیر ساجدی، طاہر حسن، سید جواد کاظمی اور ارشاد حسین بنگش نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے صوبے کو شمالی، وسطی اور جنوبی خطوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تینوں خطوں کے لیے علیحدہ علیحدہ آرگنائزر اور کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، جن کے نام فائنل کر کے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ آرگنائزنگ کمیٹیاں اپنے اپنے خطوں میں فوری طور پر فعالیت کا آغاز کریں گی اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائیں گی۔ شرکائے اجلاس نے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری کو مشکل اور کٹھن حالات میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیمی جدوجہد کو مزید منظم، فعال اور مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا تاکہ ملت کی نمائندگی کے سفر کو مزید جِلا بخشی جا سکے۔