عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے‘عبدالسمیع
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپرورٹر)چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے یو سی 7 شرف آباد بلاک 3، جمال الدین افغانی روڈ پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ منصوبوں کے تحت گلیوں کی تعمیر، سیوریج نظام کی بہتری اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام شروع کیے جائیں گے، جنہیں شہریوں کے دیرینہ مسائل کے حل کی سمت اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جناح ٹاؤن نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد شہریوں کو اس کے ثمرات ملیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹاؤن کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہر باسی کو بہتر سہولیات میسر ہوں۔ اہلِ محلہ نے کہا کہ برسوں سے علاقے کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج کا نظام ناکارہ تھا، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ منصوبے ان مسائل کا مستقل حل ثابت ہوں گے۔ تقریب میں یوسی چیئرمین سلیم کپاڈیہ، وائس چیئرمین حسن رضا، کونسلرز، لیبر کونسلر یوسی 4 اور جماعت اسلامی کے علاقائی عہدیداران شریک تھے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے: صدر آصف علی زرداری
اسلام آباد، دوحہ ( نیوزڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں تعاون کیا۔
دوحہ میں صدر آصف علی زرداری کی چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے چین کی جانب سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
صدر مملکت نے سی پیک کے کامیاب نفاذ میں چین کے تعاون کو سراہا، چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔
چینی نائب صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور علاقائی امن کیلئے کردار کو سراہا اور کہا کہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، ترقی کے منصوبے ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، زراعت اور ووکیشنل تربیت جیسے شعبوں میں شامل ہوں گے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد، احترام اور علاقائی خوشحالی کے وژن پر مبنی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔