صدر آصف علی زرداری کا سنکیانگ نائب گورنر کے عشائیے میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شِن جیانگ کے نائب گورنر اور کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری کاشغر ، نیے ژوانگ کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے مختلف شہروں میں نظر آنے والی شاندار ترقی سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام سے ملاقات اُن کے لیے توانائی اور مثبت جذبات کا باعث بنتی ہے۔ صدر نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی رہنمائی میں چین ایک بڑی اقتصادی طاقت کے طور پر اُبھرا ہے۔اس موقع پر نیے ژوانگ نے صدرِ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کاشغر اور پاکستان کے عوام کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشغر پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور تجارت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔عشائیے میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر برائے چین اور چین کے سفیر برائے پاکستان بھی شریک تھے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صدر زرداری کی دوحہ میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات
’جیو نیوز‘ گریبصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سی پیک کے کامیاب نفاذ سمیت ہر مشکل گھڑی میں تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
صدرِ مملکت کی دوحہ میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جبکہ چینی نائب صدر نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔