جامعہ کراچی میں سالانہ محفلِ میلاد النبی (ص)
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
انجمن محبان رسول (ص) کے زیر اہتمام محفلِ میلاد کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں طلبہ، اساتذہ اور محبانِ رسول (ص) کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے درود و سلام اور نعتوں کا نذرانہ پیش کیا اور بارگاہِ رسالتِ مآب (ص) میں عقیدت کا اظہار کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
جامعہ کراچی میں انجمن محبان رسول (ص) کے تحت سالانہ محفلِ میلاد النبی (ص) کا انعقاد، طلبہ و اساتذہ کی بڑی تعداد شریک

اسلام ٹائمز۔ انجمن محبان رسول (ص) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت ہر دور کے انسان کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، ہمیں اپنی جامعات میں سیرت النبی (ص) کے مطالعے اور عملی نفاذ کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ طلبہ علم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار میں بھی نکھر سکیں، نوجوان ہی امت کا اصل سرمایہ ہیں، اور اگر وہ تعلیماتِ نبوی (ص) کو اپنی زندگیوں میں اپنالیں تو پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن و بھائی چارے کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ میلاد النبی (ص) کا جشن محض رسومات تک محدود نہ رہے بلکہ یہ ہمارے لیے عمل اور کردار کی تبدیلی کا پیغام ہونا چاہیئے۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ محفل میں طلبہ، اساتذہ اور محبانِ رسول (ص) کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے درود و سلام اور نعتوں کا نذرانہ پیش کیا اور بارگاہِ رسالتِ مآب (ص) میں عقیدت کا اظہار کیا۔ .
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی میں انجمن محبان رسول طلبہ و اساتذہ کی بڑی تعداد شریک کے تحت سالانہ محفل میلاد النبی ڈاکٹر خالد کا انعقاد
پڑھیں:
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پنجاب سے طلبہ کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے جامعہ پنجاب میں پرامن طلبہ و طالبات پر پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے تشدد اوردرجنوں گرفتار طلبہ پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں نہ صرف آئینِ پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ طلبہ کے جائز اور پرامن جمہوری حق کو سلب کرنے کی کھلی کوشش ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو پرامن احتجاج اور آزادیِ اظہار کا بنیادی حق دیتا ہے۔ جامعات علم و تحقیق کے مراکز ہیں لیکن بدقسمتی سے جامعہ پنجاب کی انتظامیہ فسطائی ہتھکنڈوں کے ذریعے طلبہ کی آواز دبانے، ان کے مسائل کو نظرانداز کرنے اور ان پر زبردستی خاموشی مسلط کرنے کی روش اپنائے ہوئے ہے۔ یہ رویہ نہ صرف تعلیمی ماحول کو تباہ کر رہا ہے بلکہ طلبہ میں بے چینی اور اضطراب کو مزید بڑھا رہا ہے۔
ناظمِ اعلیٰ نے کہا کہ پرامن طلبہ و طالبات پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ انتظامیہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ جامعات کا اصل حسن مکالمہ، علمی مباحثہ اور طلبہ کی فکری و جمہوری آزادی ہے، لیکن انتظامیہ اس حُسن کو جبر اور طاقت کے زور پر کچلنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اپنی تاریخ کے آغاز سے ہی طلبہ کے مسائل، ان کے تعلیمی اور فلاحی حقوق کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد کرتی چلی آرہی ہے۔ جمعیت نے ہمیشہ لائبریریوں، ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ، فیسوں میں کمی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی جیسے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ طلبہ کے خلاف تشدد سے ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ یہ صورتحال مزید سنگین شکل اختیار کرے گی۔
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اس واقعے کا فوری نوٹس لے، گرفتار شدہ تمام طلبہ کو فی الفور رہا کرے اور اس تشدد میں ملوث سکیورٹی و پولیس اہلکاروں اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ حسن بلال ہاشمی نے متنبہ کیا کہ اگر صوبائی حکومت نے اس جبر کو بند نہ کیا اور گرفتار طلبہ کو رہا نہ کیا گیا تو اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کے طلبہ کے ساتھ مل کر بڑے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جمعیت ہمیشہ طلبہ کے حقوق کے لیے میدانِ عمل میں موجود رہے گی