اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے اس حوالے سے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جب کہ شادیوں پر بڑا خرچ کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے کے باوجود گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی یکم اکتوبر سے شروع ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیموں کی مدد سے فہرستیں تیار کرلی ہیں، ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر ڈرامہ کرنے والے شرفا کے خلاف مکمل ڈیٹا بھی تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی دولت ظاہر کرنے والے، ریٹرن جمع نہ کرانے والے ٹیکس حکام کے ریڈار کی زد میں آئیں گے، سوشل میڈیا پر مہنگی کار، مہنگی موٹر سائیکل، مہنگی کشتیاں دکھانے والوں کے ریٹرن کی چھان بین کی جائے گی۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے بنگلے، فلیٹس، فارم ہاؤسز، مہنگے کپڑوں، زیورات اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والوں کو ریٹرن فائل نہ کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کی تقریبات میں نوٹ لینے والوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر بھی کارروائی کی جائے گی، نادرا نے دولت کی نمائش کرنے والے کی نشاندہی کے لیے ایف بی آر کو مکمل تعاون فراہم کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت برآمد کرنے والے، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز اور بیرون ملک سفر کی تمام تفصیلات موصول ہوگئی ہیں، ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دولت ظاہر کرنے سوشل میڈیا پر کرنے والے ایف بی آر کے مطابق

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انتقال کی خبریں بے بنیاد،طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
  • طاہرہ سید کے انتقال کی افواہیں، گلوکارہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
  • روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ
  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت