’جیو نیوز‘ گریب

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں 5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو ووٹ دیا وہ کیوں فنڈز نہیں لاتے، بڑے بڑے بزنس قومیائے گئے، بعد میں کسی اور کو فروخت کیے گئے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جتنی جمہوریت آزاد ہے اتنا ہی سچ بولوں گا، خوشی ہے کہ جو باتیں ہم کرتے تھے وہ اب سب کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کا شکریہ ہمارے نعروں کو اپنے بینرز پر جگہ دی۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ایم کیو ایم نے شہر کو یوم سوگ دیا، مولانا مودودی اور شاہ احمد نورانی کراچی کی نمائندگی کرتے تھے، کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے غریب سے غریب آدمی کو رکن اسمبلی منتخب کیا۔ آپ کے کاروبار لے کر پرائیویٹائز کردیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے پہلے کراچی میں ہر طرح کی جماعتیں تھیں، ہم سے پہلے بکری اور شیر ایک گھات سے پانی پیتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لسانی تنظیمیں ایک سے بڑھ کر ایک تھیں، ایم کیو ایم تو آخری تھی، 2008 میں کراچی دنیا کا ایمرجنگ شہر تھا، عالمی ادارے آج کراچی کو رہنے کے قابل بنا رہے ہیں، جاگیردارنہ نظام کو ایم کیو ایم ہضم نہیں ہوتی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد طور 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اسد طور نے شہزاد غیاث کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ عمران خان ملک میں اس وقت قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں ، محمد علی جناح کے پاس بھی خیبرپختونخوا نہیں تھا۔

اسد طور کر کہناتھا کہ میں یہ سوچتاہوں کہ ہماری جو عمران خان پر تنقید کی وجہ تھی اور پی ڈی ایم بھی عمران خان کی حکومت کے آخری دنوں میں نجی محفلوں اور پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کر تی رہی تھی کہ اگر عمران خان رہا تو یہ فیض حمید کو آرمی چیف بنائے اور پھر یہ الیکشن میں دھاندلی کریں گے ، یہ دوبارہ طاقت میں آئے گا اور یہ آئین کا ڈھانچہ تباہ کر دے گا ، عدلیہ میں آزاد ججز کو فارغ کروا دے گا  ، میڈیا کو ختم کر دے گا اور اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دے گا، ہمیں یہی بتایا جارہا تھا لیکن اس سے مختلف کیا ہوا؟ انہوں نے تو اس سے زیادہ کیا، اگر عمران خان بھی ہوتا تو یہ نہ کرپا تا ، عمران خان گورننس کے حوالے سے نکمے انسان ہیں۔

’کیا امریکی تھنک ٹینک ماہر کوگل مین بھی بک گئے، دنیا مان چکی مگر پاکستان میں کھ لوگ کبھی نہیں مانیں گے: وسیم عباسی 

ویڈیو دیکھیں:

میں یوتھیوں والی بات نہیں کروں گا اور شاید آپکو برا بھی لگے لیکن عمران خان محمد علی جناح سے زیادہ مقبول ہیں قائد اعظم کے پاس بھی پختون خواہ نہیں تھا۔

اسد طور کی شہزاد غیاث کے پوڈ کاسٹ میں گفتگوpic.twitter.com/cay744qdac

— Shams Khattak (@Sh_am_92) September 19, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی تقسیم جائز ہے توسندھ کی غلط کیسے؟ پنجاب میں صوبہ بن سکتاہے توسندھ میں کیوں نہیں؟ خالد مقبول
  • عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد طور 
  • آبِ حیات
  • افغانوں نے تاریخ میں اپنی سرزمین پر غیرملکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا: افغان حکام
  • کیلیفورنیا: مقبول آکٹوپس ’گھوسٹ‘ کی زندگی کے آخری دن، مداحوں کی الوداعی دعائیں
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار
  • ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • ’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟
  •  آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول