حافظ آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء ) پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں سکھیکی منڈی کے محلہ فاروق اعظم میں واقع ایک رہائشی مکان میں ٹیوشن کلاس کے دوران اچانک چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ ماں بیٹے سمیت کئی طالب علم ملبے تلے دب گئے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور متاثرین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی۔

حادثے میں ٹیچر، ان کا بیٹا اور 5 طالب علم جاں بحق ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد، عاطف نذیر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے ریسکیو اداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے اور ملبہ ہٹانے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی بھی کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ابتدائی طور پر 3 طلبہ کی اموات رپورٹ ہوئیں، تاہم زخمیوں میں سے مزید افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہو گئی، جن میں ٹیچر اور ان کا بیٹا بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ سرور بی بی، 9 سالہ عبدالرحمٰن، 5 سالہ عمر، 4 سالہ روہان اور 8 سالہ ریحان شامل ہیں، جبکہ باقی متاثرہ افراد کی شناخت بھی جاری کر دی گئی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ہنگورجہ: گڈیجی بیسک ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار، چھت کا پلستر گرنے لگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت )گڈیجی کے بیسک ہیلتھ سنٹر کی عمارت کی تعمیر ہونے کے بعد ابھی تک مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر خستہ ہو گئی، جس کے وجہ سے عمارت کی چھت سے پلسترگر نے سے آئے ہوئے مریضوں میں خوف بھگدڑ مچ گئی بنیادی مرکز صحت کی عمارت کی جلدمرمت کروائی جائے۔ سماجی رہنما کی تفصیلات کے مطابق، بنیادی صحت مرکز گڈیجی کی عمارت کی تعمیر کے بعدابھی تک عمارت کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر خستہ حال ہو گئی ہے عمارت کی چھت سے اچانک پلستر گرنے سے آئے ہوئے مریضوں میں خوف پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی ہسپتال کا عملہ محفوظ رہا۔ سماجی رہنما مختار چنا، ڈاکٹر قربن گل چنا، محمد اعظم، ذوالفقار علی، ایاز حسین، کرم حسین سولنگی اور دیگر نے کہا کہ یہ گڈیجی شہر قدیم اور تاریخی ہے۔ بیسک ہیلتھ سینٹر گڈیجی قومی شاہراہ کے کنارے پر ہے، جہاں روزانہ مختلف دیہاتوں کے سینکڑوں مریض علاج کے لیے آتے ہیں، لیکن مرکز صحت کی عمارت کی تعمیر کے بعد اسے وقت تک مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر خستہ حال ہوگئی ہے جس کی وجہ سے خوف ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنیادی صحت مرکز کی عمارت کی جلدمرمت کروائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

  • اکیڈمی کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
  • پنڈی بھٹیاں میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
  • پنڈی بھٹیاں: اکیڈمی کی چھت گرنے سے6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
  • سکھیکی: اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 طلبہ جان کی بازی ہار گئے
  • ہنگورجہ: گڈیجی بیسک ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار، چھت کا پلستر گرنے لگا
  • کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 4 بچوں کی اموات، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے
  • گوجرانوالہ: مضرصحت کھانا کھانے سے 4 بچوں کی اموات،کھانے میں زہر کی تصدیق ہوگئی