اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ایسے افراد کی گاڑی بھی بند ہوگی اور انہیں ضمانت بھی نہیں ملے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہونگی، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیوٹ ہو یا سرکاری بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضع احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جب کہ اس پابندی سے پہلے سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کیلئے انکے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی تھانے میں بند ہونگی، مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کریکٹر سرٹفیکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا، گرفتار ہونے والے نجی یا سرکاری ڈرائیور کی شخصی ضمانت بھی نہیں ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان ایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جنوبی پنجاب میں لوگوں کے وارننگ سنجیدہ نہ لینے پر زیادہ نقصان ہوا: سربراہ پی ڈی ایم اے صدر ٹرمپ کا اکتوبر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور اگلے برس چین کے دورے کا اعلان یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹ سائبر حملے کی زد میں آ گئے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بغیر ڈرائیونگ لائسنس اسلام آباد
پڑھیں:
پیمرا کو منشیات کے خاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
پیمرا کو منشیات کے خاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
اسلا م آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیمرا کو منشیات کے خاتمے سے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔
جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کہا کہ رات ایک بجے آگاہی مہم نہیں چلانی بلکہ پرائم ٹائم پر مہم چلانی ہے، آئی جی اسلام آباد اے این ایف ، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری باڈی و دیگر سٹیک ہولڈر سے مل کر منشیات کے خاتمے کا میکنزم بنائیں۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء، اسٹاف، کنٹین اسٹاف یا کسی سے بھی منشیات برآمدگی پر سربراہ ادارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں ڈلیوری بوائے، کوریئر سروسز وغیرہ کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
2025 میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی۔
رپورٹ میں اے این ایف اے نے کہا کہ این ایف نے رواں سال اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق 51 مقدمات درج کیے۔
ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ رواں سال پولیس نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات برآمدگی کے 22 مقدمات درج کیے، جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئی جی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے منشیات کے خاتمے پر میکنزم بنانے کی ہدایت کی، کیس کی سماعت دو ہفتوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسائنس آن ویلز” چائنا میڈیا گروپ کا اسلام آباد میں شاندار تعلیمی اقدام قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک معرکۂ 1948؛ گلگت بلتستان کی آزادی کی داستانِ شجاعت، غازی علی مدد کی زبانی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم