روس کا یوکرین کے مشرق میں واقع گاﺅں بریزووے پر قبضہ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو:۔ روسی افواج نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں واقع گاﺅں بریزووے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قبضہ ایک منظم فوجی کارروائی کے دوران کیا گیا، جس میں یوکرینی افواج کو پسپا ہونا پڑا۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اس کی افواج نے اس کارروائی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی عسکری اورصنعتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جن میں اسلحہ کے ذخائر اورفوجی تنصیبات شامل ہیں۔
ادھر یوکرین نے روسی دعوﺅں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فوجی اب بھی محاذ پرڈٹے ہوئے ہیں اور حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ جھڑپوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا اور عام شہری بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ روسی فوج کی جانب سے جاری حملوں سے یوکرین کے متعدد علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ عالمی برادری نے فوری طور پر فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوکرین کے
پڑھیں:
زکربرگ کا دعویٰ: مستقبل اسمارٹ فونز کا نہیں بلکہ نئی ٹیکنالوجی کا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میٹا نے اسمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر اپنے نئے اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے ہیں جنہیں میٹا رے بین ڈسپلے کا نام دیا گیا ہے۔
مارک زکربرگ کے مطابق لوگ اب فونز میں ضرورت سے زیادہ گم ہو چکے ہیں اور گلاسز انہیں زندگی میں واپس لانے کا ایک ذریعہ بن سکتے ہیں۔ دراصل میٹا کی کوشش ہے کہ مستقبل میں یہ ڈیوائسز اسمارٹ فونز کی جگہ لے سکیں۔
یہ گلاسز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ، کیمروں، اسپیکرز اور مائیکروفونز سے لیس ہیں۔ ان میں موجود ڈسپلے پر انسٹا گرام، فیس بک اور واٹس ایپ جیسی ایپس براہِ راست استعمال کی جا سکتی ہیں، اسی طرح راستہ معلوم کرنے، لائیو ٹرانسلیشن یا پیغامات لکھنے اور بھیجنے کے لیے بھی یہ کارآمد ہیں۔ اس ڈیوائس کو میٹا نیورل بینڈ کے ساتھ جوڑا گیا ہے جو دماغ اور ہاتھ کے سگنلز کو پہچان کر صارف کو بغیر اسکرین چھوئے ٹیکسٹ لکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے فی منٹ تقریباً 30 الفاظ لکھے جا سکتے ہیں۔
زکربرگ کے مطابق یہ گلاسز مستقبل میں ہولوگرافک ڈسپلے کی صلاحیت بھی حاصل کر لیں گے۔ ان میں موجود کیمرا سنسرز کی بدولت صارفین نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کر سکیں گے بلکہ انسٹا گرام پر لائیو اسٹریم یا واٹس ایپ پر براہِ راست ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے۔ کمپنی 2021 سے اس ٹیکنالوجی پر بھاری سرمایہ لگا رہی ہے اور پروٹوٹائپ اے آر گلاسز “اورین” بھی بنا چکی ہے۔
اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ نئی ٹیکنالوجی واقعی اسمارٹ فونز کا دور ختم کر پائے گی یا نہیں، مگر میٹا کا دعویٰ ہے کہ آنے والے وقت میں کم قیمت اور مختلف فیچرز والے اے آئی گلاسز دستیاب ہوں گے اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد انہیں استعمال کریں گے۔