ڈالمیا میں ایک شخص قتل،دیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق،5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 8افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میںخاتون سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر میں فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ اسماعیل جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول گھر کے قریب دکان کے باہر موجود تھا جب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانہ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ حکام کے مطابق مقتول اسماعیل کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 101 یوسی 7 کے کارکن فائق خان قتل کیس کے گواہ اور ان کے کزن بھی تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 17 مارچ 2025 کو فائق خان کے قتل کا واقعہ حالیہ فائرنگ سے جڑا ہوا معلوم ہوتا ہے۔۔ بلدیہ سیکٹر A8 گلستان اسکول کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ڈھائی سالہ وہاج ولد نوید نامی بچہ جاں بحق ہوگیا ۔سچل کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص 48 سالہ شہزادو ولد غلام شبیر دوران علاج چل بسا۔ ماڑی پور تھانے کی حدود ندی سے ایک شخص کی 3سے 4روز پرانی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی ۔ مقتول کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ماڑی پورتھانے کی حدود ہاکس بے سمندر سنس پٹ R0 پلانٹ کے قریب سے16سالہ گل عالم ولدرمضان نامی نوجوان کی لاش ملی ہے، متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد لاش ایدھی موسیٰ لین سردخانہ منتقل کر دی گئی ۔ کورنگی ڈھائی نمبر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاںبحق ہوگیا خاتون شدید زخمی ہوئی ۔ گلشن حدید فیز 01 الجنت شادی ہال کے قریب ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہوگی ،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کارئی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔بلدیہ 02 نمبر پولیس چوکی اوپر والے روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 34سالہ محمد نعیم ولد لیاقت علی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کوسول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ دوسری جانب کورنگی کاذ وے ندی کے قریب گولی لگنے سے 40 سالہ ریاض زخمی۔مبینہ ٹاؤن کنیز فاطمہ سوسائٹی گولی لگنے سے 32 سالہ سید حیدر عباس زخمی ہوا ۔شاہ لطیف صالح محمد گوٹھ نذد UBL بینک کے قریب جھگڑے میں گولی لگنے سے 40 سالہ علی اکبر زخمی ہوگیا ۔کورنگی سنگر چورنگی پر ایک ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ ٹکر کے بعد موٹر سائیکل ٹرک کے نیچے پھنس گئی جبکہ ٹرک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر رکا۔فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل کی لاش کو کے مطابق کے قریب
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔