کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی:
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کےعلاقےکورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طورپرچھیپاایمبولنس کےذریعےجناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او زمان ٹاؤن نفیس الرحمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا ، حادثے میں گاڑی اور ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گئے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔
اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن حدید فیزون الجنت شادی ہال کے قریب ٹریفک حادثے میں1 شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئی، متوفی شخص کی شناخت 35 سال ہے اورمتوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیزبرآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے، پولیس نے متوفی کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیزرفتارٹرک بریک فیل ہونے سے موٹرسائیکل سواروں کوروندھتا ہوا فٹ پاتھ پرچڑ گیا حادثے میں موٹرسائیکل سوار2 افراد زخمی ہوئے جبکہ ان کی موٹرسائیکل ٹرک کے نیچے پھنس گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے باعث سنگر چورنگی پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی جسے بعد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کلیئر کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی شناخت
پڑھیں:
سندھ، سیلابی ریلوں کی آمد میں مسلسل کمی، بڑے نقصانات کے خطرات ختم، 8 افراد جاں بحق
خیرپور، میہڑ، ہنگورچہ، پڈعیدن (نیوز ڈیسک) دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال نچلی سطح تک پہنچ گئی سیلابی ریلوں کی آمد میں مسلسل کمی کے باعث بڑے نقصانات کے خطرات ختم ہوگئے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی ریلا کچے کے شہر نوگوٹھ میں داخل ہوگیا،سیلابی ریلے سے ایل ایس بند میں شگاف پڑگیا، 70دیہات متاثر ہوئے ، جبکہ ایس ایم سگیوں بچاؤبند کے مقام پر 5لاکھ کیوسک کاسیلابی ریلا گزر رہا ہے، تحصیل صوبھوڈیرو کے سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے، سیلابی زدہ علاقوں میں 4افراد سمیت 8افراد جاں بحقہوگئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Post Views: 2