Nawaiwaqt:
2025-09-23@07:35:03 GMT

کتاب ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

کتاب ہدایت

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
 اے نبی! کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے o اﷲ تعالیٰ نے کافروں کیلئے نوح (علیہما السلام) کی بیوی اور لوط (علیہما السلام) کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ۔ یہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو (شائستہ اور ) نیک بندوں کے گھر میں تھیں‘ پھر ان کی انہوں نے خیانت کی … (جاری)
سورۃ التحریم (آیت: 9تا10 ) 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سپریم کورٹ : بیوی کو عدالت کے اندر قتل کرنے والے شوہر کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کی سزائے موت کے خلاف دائر کردہ اپیل خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

مجرم کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ میرے موکل کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگانا درست نہیں، بیوی کو قتل کرنے پر دہشت گردی کی دفعات کیسے لگائی جاسکتی ہیں؟

پراسیکیوٹر پنجاب مرزا عابد مجید نے کہا کہ مجرم نے گجرات فیملی کورٹ کے اندر بیوی کو قتل کیا، سپریم کورٹ کے دہشت گردی دفعات سے متعلق متعدد فیصلے موجود ہیں، بھری عدالت میں بیوی کو قتل کر کے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ خاتون انصاف کیلئے عدالت گئی، انصاف کیلئے آئی خاتون کو عدالت میں قتل کرنا دہشت گردی ہے، مجرم کسی رعایت کا حق دار نہیں۔

واضح رہے کہ معاف علی نے 2014ء میں تنسیخ کا دعویٰ کرنے والی بیوی نعیمہ بی بی کو قتل کیا تھا، معاف علی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو بار سزائے موت سنائی گئی، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

متعلقہ مضامین

  • جیکب آباد ،شوہر کے بیوی قتل
  • سپریم کورٹ: بیوی کو قتل کرنے والے سزائے موت کے مجرم کی معافی کی اپیل خارج
  • سپریم کورٹ : بیوی کو عدالت کے اندر قتل کرنے والے شوہر کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج
  • سپریم کورٹ نے بیوی کے قاتل کی سزائے موت معاف نہیں کی
  • قرضہ واپس مانگنے پر مبینہ ملزم کا میاں بیوی پر گلی میں گھسیٹ کر تشدد
  • بُک شیلف
  • نوجوانوں کو کتاب سے دوستی کرنا ہوگی، یہی کامیابی کی کنجی ہے؛ میر سرفراز بگٹی
  • مٹیاری،بندوں کو کوئی خطرہ نہیں،سپر فلڈ برداشت کرسکتے ہیں،یوسف شیخ
  • بیوی نے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا