data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چین نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سنکیانگ کے علاقے میں دنیا کا سب سے اونچا کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم تعمیر کر لیا ہے، جس میں پانی بھرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ ڈیم 247 میٹر بلند ہے، جو ایک 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے، اور اسے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید انجینئرنگ کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اس کا نام داشیشیا ڈیم رکھا گیا ہے۔

منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر میں خودکار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ بغیر ڈرائیور مشینری، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹوئن اور بلاک چین جیسی ٹیکنالوجیز نے اس منصوبے کو نہ صرف محفوظ بنایا بلکہ اسے مقررہ وقت سے 8 ماہ پہلے تکمیل کے قریب پہنچا دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ عمل تھری ڈی پرنٹنگ سے مشابہ ہے، جس نے زلزلوں اور مشکل جغرافیائی حالات میں بھی ڈیم کی مضبوطی کو یقینی بنایا۔

اگلے سال مکمل ہونے پر یہ ڈیم 1.

17 ارب کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کر سکے گا، جس سے 5 لاکھ 33 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کو سیراب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ ڈیم 750,000 کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو سالانہ 1.9 ارب کلو واٹ آور بجلی فراہم کرے گا اور لاکھوں گھروں کی توانائی کی ضروریات پوری کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم نہ صرف کم لاگت والا منصوبہ ہوتا ہے بلکہ یہ زلزلوں کے خلاف زیادہ مزاحمت رکھتا ہے۔ چینی حکام نے اس منصوبے کے ماحولیاتی پہلو کو بھی نظرانداز نہیں کیا اور دریائے تارم کے قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار مچھلیاں چھوڑیں۔ داشیشیا ڈیم چین کی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت مستقبل میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کو کس قدر تیز اور محفوظ بنا سکتی ہے۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے شمالی حصے میںسمندری طوفان راگاسا کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ طوفان راگاسافلپائن کے بابویاں جزائر سے ٹکرائے گا۔ یہ ویران جزائر تائیوان کے تقریباً 740 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں اور وہاں بھی انخلا جاری ہے۔دوسری جانب فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں50 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 39 پولیس اہلکار اور کئی شہری بھی زخمی ہوئے۔اس دوران پولیس نے 200سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

 

سیف اللہ انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • چین نے اے آئی کی مدد سے دنیا کا بلند ترین ڈیم بنا لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت
  • بلوچیستان : فیلڈ مارشل کی ہدایت پر منشیات کیخلاف مہم شروع ‘ پوست کی فصلیں تلف 
  • فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیے گئے
  • قرضہ واپس مانگنے پر مبینہ ملزم کا میاں بیوی پر گلی میں گھسیٹ کر تشدد
  • ہر 15 سال بعد تباہ کن سیلاب یا خشک سالی؟ پاکستان کے لیے مصنوعی ذہانت کی چونکا دینے والی پیش گوئی
  • سعودی عرب نے فوجی یونیفارم فیکٹری کی نجکاری کا عمل شروع کردیا
  • متنازع ٹوئٹ کیس: اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ