ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹربینک مارکیٹ میں منگال کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر تین پیسے سستا ہو کر 281 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ کمی وقتی نوعیت کی ہے، جس کی بنیادی وجہ درآمدی طلب میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں جزوی کمی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم حالیہ دنوں میں امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں نسبتاً مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام، ترسیلات زر میں اضافہ اور برآمدات سے ہونے والی وصولیاں کرنسی کے اتار چڑھاؤ پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی کم ترین سطح 281 روپے 38 پیسے جبکہ بلند ترین سطح 281 روپے 48 پیسے رہی۔
کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر کا براہ راست انحصار زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں پر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ حکومت روپے کو مصنوعی سہارا دینے کے بجائے مارکیٹ کے حقیقی تقاضوں کے مطابق شرح تبادلہ آگے بڑھا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے