سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔
شکایات یا اطلاعات کیلئے فون نمبر 99204544 021 اور ای میل pmcrsindh@gmail.
com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و حکام کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اعجاز انور چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران و عملہ شفاف انتخابی عمل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، پولنگ ا سٹیشنوں کے اندر و باہر سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے پولیس افسران کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر و باہر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کنٹرول روم
پڑھیں:
سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا گیا
اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مستقبل میں صرف وہی افسران ترقی کے اہل ہوں گے، جن کی اے سی آر آن لائن جمع ہوگی، جبکہ مینوئل اے سی آر قبول نہیں کی جائے گی اور اسے ترقی کیلئے نااہل سمجھا جائے گا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری محکموں میں شفافیت، جدید کاری اور میرٹ پر مبنی ترقیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔