امریکا کا برازیلی حکام پر مزید پابندیوں کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا نے برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کر نے کی دھمکی دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ ضرورت محسوس کرنے پر برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ مذکورہ حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں
آجائے گا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب مذکورہ بیان بھی ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا نے برازیل کے سابق دائیں بازو کے صدر جائیر بولسونارو کے خلاف مقدمہ سننے والے جج کی اہلیہ پر پابندیاں عاید کر دی ہےں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سیت پور: ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی
علی پور:سیت پور میں توازن بگڑنے سے ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش دوسرے روز مل گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق الٹنے والی کشتی میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے، کشتی پر سوار 2 افراد کھڑے ہوکر ویڈیوز بنانے لگے اور لائف جیکٹس کے کلپس کھول دیے۔
ریسکیو اسٹاف نے لڑکوں کو منع کیا مگر دونوں نوجوان باز نہ آئے، کشتی میں کھڑے ہونے والے ایک شخص کا پاؤں پھسلنے پر کشتی کا توازن بگڑا اور کشتی الٹ گئی۔
موقع پر موجود کشتیوں کے ذریعے 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا، ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے دائم رضا کی لاش آپریشن کے بعد مل گئی۔