پاک سعودیہ معاہدہ امت کے دفاع کیلئے : عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران مفتی اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اعظم عظیم شخصیت تھے ان کے انتقال پر شدید افسوس ہوا ہے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ سے پوری امت کی دفاع ہوگاحرمین الشریفین کی تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاک سعودی عرب معاہدے سے پوری امت مضبوط ہوگی اسرائیل کی ظلم و زیادتی کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا ہے۔ اسرائیل کی ظلم و بربریت کا وقت ختم ہونے کو ہے، بیت المقدس میں سجدہ ریز ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔