واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اوکاڑہ میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اوکاڑہ کے قصبہ سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق ہو گئی، ملزمان (واپڈا اہلکار) ظفراقبال نامی شخص سے بجلی کا بل لینے آئے اور میٹر اتارنا شروع کردیا۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ انور بی بی نے واپڈا اہلکاروں کو میٹر اتارنے سے روکا تو انہوں نے خاتون پر تشددکیا جس کے نتیجے میں خاتون دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے شوہرکی مدعیت میں واپڈاکے 5 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، پولیس کی سوفٹ ویئر ہاؤس میں کارروائی، ملازمہ بازیاب
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے سوفٹ ویئر ہاؤس پر کارروائی کرکے مبینہ طور پر حبس بےجا میں رکھی گئی ملازمہ کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازمہ کو مبینہ طور پر حبس بےجا میں رکھا گیا تھا، لڑکی کے گھر والے پہنچے تو سوفٹ ویئر ہاؤس کے گارڈ نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق گارڈ کی فائرنگ کے جواب میں لڑکی کے گھر والوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے سوفٹ ویئر ہاؤس کے منتظمین اور گارڈ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔