پنجاب حکومت کا کان کنوں کی فلاح و بہبود کیلئے مائنز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے کان کنوں کی فلاح و بہبود کے لیے مائنز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سٹینڈنگ کمیٹی نے اس حوالے سے سفارشات تیار کرکے پنجاب کابینہ کو ارسال کر دی ہیں۔
مائنز ویلفیئر بورڈ کان کنوں اور ان کے اہلخانہ کو تعلیمی و طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ بورڈ کان کنوں کے بچوں کو وظائف اور سکالرشپس بھی دے گا تاکہ ان کی تعلیم میں معاونت کی جا سکے۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
کان کنوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے مائنز لیبر ہاؤسنگ بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا جو مزدوروں کے لیے رہائشی کالونیاں اور بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔
اس بورڈ کا مقصد سکولز، ٹریننگ سینٹرز اور کمیونٹی سہولیات قائم کرنا بھی ہے تاکہ مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کان کنوں کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا اہم قدم
محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، جس کا مقصد افراد باہم معذوری کو معاون آلات کی فراہمی میں آسان اور تیز ترین سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت اب خصوصی افراد گھر بیٹھے ایک کلک پر وہیل چیئر سمیت دیگر معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، اور یہ سہولیات گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر تیار کی گئی اس ایپ کے ذریعے نہ صرف عوام بلکہ فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن، فالو اَپ اور مانیٹرنگ کر سکیں گے۔ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور اسے انسٹال کرنے کے بعد معذور افراد آسانی سے اپنی ضروریات کے مطابق آلات حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور اس اقدام سے معاشرے کے اس طبقے کے لیے سہولتوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔ محکمہ نے فیلڈ افسران کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور عوام میں آگاہی مہم بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔