data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ / آئینی بینچ میںورکرز ویلفیئر بورڈ کے اسکولز میں جونیئر ٹیچرز کی او پی ایس پر ہیڈ ماسٹر کی پوسٹ پر تقرری و تعیناتی کا کیس ‘عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ رفیق قریشی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ،درخواست منظور احمد و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2014ء اور 2018ء میں او پی ایس ، ایڈیشنل اور ایکٹنگ چارج دینے کو غیر قانونی قرار دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود اصل امیدوار کے بجائے ایڈیشنل چارج دینا خلاف قانون ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے یکم ستمبر کو چیف سیکرٹری سندھ کو معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا ،چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر ورکرز بورڈ درخواست کے معاملے کا جائزہ نہیں لے رہے ہیں ،عدالت نے او پی ایس پر عہدوں پر تقرریوں کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے، جوینئر اور اہل اساتذہ کے باوجود جونئیرز کو ہیڈ ماسٹر تعینات کرنا خلاف قانون ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیف سیکرٹری سندھ

پڑھیں:

بحریہ ٹائون کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ شرجیل و دیگر کیخلاف معاملہ ٹرائل کورٹ بھیجنے کاحکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںبحریہ ٹائون کراچی کی اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس‘سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کی ریفرنس سے نام خارج کرنے کی درخواست‘ سندھ ہائیکورٹ نے معاملہ ٹرائل کورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس میں ملزمان کی 15 روز کے لیے حفاظتی ضمانت بھی دے دی۔ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ تین رکنی آئینی بینچ نے قرار دیا تھا کہ معاملہ ریگولر بینچ سنے گا، ٹرائل کورٹ میں نقول فراہم ہو چکے ہیں، ہم اس ریفرنس میں ضمانت نے بریت چاہتے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ یہ دائر اختیار ٹرائل کورٹ کا ہے کہ آپ ریفرنس سے خارج کرے یا نہیں، معاملہ ٹرائل کورٹ بھیج رہے ہیں، ٹرائل کورٹ ہے درخواست پر فیصلہ کرے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائی کورٹ، کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم
  • نیشنل بینک انتظامیہ پنشنرزکیساتھ توہین آمیز سلوک ختم کری: پنشنرز ایکشن کمیٹی
  • بحریہ ٹائون کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ شرجیل و دیگر کیخلاف معاملہ ٹرائل کورٹ بھیجنے کاحکم
  • ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حقِ زوجیت کیس پر عدالت کا نوٹس جاری
  • صحیح جج تعینات ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں تک چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی‘ جسٹس محسن کیانی
  • سندھ حکومت کے الیکٹرک بائیک منصوبے پر تحفظات
  • مزدور مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت سے مطالبات
  • ’’ورکرز ویلفیئر کارڈ‘‘سے مزدوروں کو کیا سہولتیں ملیں گی؟