ڈاسن شناکا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈاسن شناکا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کے خلاف ابو ظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈاسن شناکا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
آل راؤنڈر داسن شناکا جب بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو وہ صرف ایک ہی گیند کھیل پائے، کیونکہ حسین طلعت نے انہیں پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر کے واپس پویلین بھیج دیا، ڈاسن شناکا صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 14 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
داسن شناکا کے بعد 13 صفر کے ساتھ روانڈا کے مارٹن اکائیزو، بنگلہ دیش کے سومیا سرکار اور آئرلینڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جسے قومی ٹیم نے 18ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔
میچ کے دوران سری لنکا کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور آدھی ٹیم صرف 58 رنز پر پویلین لوٹ گئی، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاسن شناکا ٹی ٹوئنٹی سری لنکا
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی