ا نکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، فیصل آباد چیمبر کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل ا?باد (کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب کے بعد ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے باعث انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کم از کم دو ماہ کی توسیع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے صرف پنجاب میں 6.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا میں تاریخ کے طویل شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-08-32
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زاید پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی خبرایجنسی کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت امریکا کے مصروف ترین ائر پورٹس پر آئندہ ہفتے مزید پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی اڈوں پر ائر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی سے مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی خبرایجنسی کے مطابق تقریباً ایک ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ادا کی گئی ہیں۔ جمعے کو امریکا کے 40 ائرپورٹس بشمول اٹلاناٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شمالی کیرولینا میں شارلٹ ائر پورٹ پر مسافروں کا رش لگا ہوا تھا جبکہ کئی ائر لائنز نے فلائٹ چلنے کے وقت سے کچھ دیر پہلے پروازیں منسوخ کیں تھیں۔تاہم ٹرمپ حکومت کی جانب سے لگائے گئے شٹ ڈاؤن سے غیرملکی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی جبکہ ملک کے بڑے ائرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔امریکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر شٹ ڈاؤن برقرار رہا اور تنخواہیں نہ ملنے پر مزید ائر کنٹرول عملہ کام پر نہ آ سکا تو پروازوں کی تعداد مزید 15 سے 20 فیصد کم کردی جائے گی۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ڈیموکریٹس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ فنڈنگ بل پر تنازع کو ختم کریں جبکہ ڈیموکریٹس ہیلتھ کیئر پر سبسیڈیز کے حوالے سے ری پبلکنز بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے اس شٹ ڈاؤن کے باعث کم آمدنی والے امریکیوں کو امدادی خوراک ملنے میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔