data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں موجود تخمینی مارکیٹ ویلیو (کالم 7ای) کی شرط ختم کر دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا تاکہ ٹیکس دہندگان کے لیے گوشوارہ جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔ ایف بی آر کے مطابق اب 2025 کے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں یہ خانہ موجود نہیں ہوگا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ خانہ صرف ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے شامل کیا گیا تھا اور اس کا ٹیکس دہندگان کی آمدن یا ٹیکس ادائیگی سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔ نئے خانے میں منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تخمینی ویلیو طلب کی گئی تھی، تاہم اس کے باعث ٹیکس دہندگان میں غیر یقینی اور خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

اس معاملے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی جس میں وزیرِ پٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام شامل تھے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے یہ خانہ ختم کر دیا جائے، جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔

ایف بی آر نے اعلان کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، اور تمام اہل ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے ریٹرنز بروقت اور درست جمع کرائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس ایف بی آر کی گئی

پڑھیں:

کراچی میں آپریشن حساس اداروں سے کرانے پر غور

کراچی پولیس ریڈ الرٹ،سی سی ٹی وی فوٹیج کیمروں کی تنصیب اور سخت نگرانی کا حکم
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی تمام ماتحت افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری

(کرائم رپورٹر ؍ اسد رضا) کراچی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن حساس اداروں کی مدد سے کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام اباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر خودکش دھماکے کے بعد شہر قائد میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر کراچی پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا شہر کے حساس مقامات کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ویجلنس اور فزیکل سیکیورٹی پر کام کیا جا رہا ہے علاقوں میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کیمروں کی تنصیب اور سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ایڈیشنل ائی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا مزید کہنا تھا حساس علاقوں میں کامبنگ اور سرچ اپریشن مزید تیز کیے جائیں جبکہ سرچ اپریشن حساس اداروں اور اسپیشل برانچ کی مدد سے کرانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں موجود روپوش دہشت گردوں کو ڈھونڈنے کہ بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ایڈیشنل ائی جی کراچی نے مزید کہا ہم مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے شہر کی سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس خصوصا کراچی پولیس ہمہ وقت تیار ہے ملک دشمن عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا خیریوں سے اپیل ہے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس مددگار 15 کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے عوام الناس کے تعاون سے ہی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آپریشن حساس اداروں سے کرانے پر غور
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن جاری
  • دادا پارٹنرز نے امریلی اسٹیلز کے لیے تاریخی ری اسٹرکچرنگ مکمل کرلی
  • وزیراعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • ایجنٹس کے پاس چکر اور کمیشن کی ٹینشن ختم! بینظیر انکم سپورٹ کی رقم اب کیسے ملے گی؟
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے
  • چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم