حکومت کی جانب سے گردشی قرض چھ سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ختم کرنیکی یقین دہانی
آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ
عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے حکومت سے بجلی چوری روکنے، نقصانات اور کیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے صوبائی حکومتوں کے سرپلس بجٹ اہداف میں کمی کی وجوہات اور لائن لاسز سمیت بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں۔وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) کو گردشی قرض چھ سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔حکومتی ٹیم کی جانب سے آئی ا یم ایف کو کو بتایا گیا کہ1200 ارب ہدف کے بجائے صوبوں کا بجٹ921 ارب روپے سرپلس رہا، پنجاب 348 ارب، سندھ 283 ارب، خیبر پختوانخواہ 176 ارب، بلوچستان کا 114 ارب سرپلس رہا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختوانخوا حکومت 29 ستمبر اور یکم اکتوبر کو آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دے گی ۔وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کوبریفنگ میں گردشی قرض 6 سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنیکی یقین دہانی کرادی ہے۔معاہدے سے گردشی قرض کے بہاو? میں کمی، مالی ڈسپن اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، قرض معاہدے سے صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں آئیگا، ادائیگیاں پہلے سے لگے 3۔23 روپے فی یونٹ سرچارج سے ہوں گی نقصانات 635 ارب کے تخمینے کے مقابلے 397 ارب پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو نجی پاور پلانٹس کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایم ایف کوتین منافع بخش ڈسکوز کی نجکاری پرپیشرفت پربریفنگ دی گئی۔ اضافی بجلی صنعتی شعبے اورکرپٹوماننگ میں استعمال کی جائیگی آئی ایم ایف نے ڈسکوزکی گورننس بہتر بنانے کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔آئی ایم ایف کونقصان میں چلنے والی کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کے پلان سے آگاہ کیانئے قرض معاہدے میں 660 ارب روپے کے پرانے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ شامل ہیں اور 565 ارب کی نئی فنانسنگ کا معاہدہ بھی ڈیل کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کو میں کمی کی کی جانب سے

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی کوئی نہیں ہے،قومی اسمبلی کے ایوان میں دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی ہے،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی کوئی نہیں ہے،قومی اسمبلی کے ایوان میں دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آج قومی اسمبلی میں 27ویں ترمیم پرووٹنگ ہو جائے گی،اگر قومی اسمبلی میں کسی قسم کی ترمیم منظور ہوئی تو اس کی سینیٹ سے منظوری لی جائیگی،ان کاکہناتھا کہ کوئی ایسی بڑی چیز نہیں جو نئے سرے سے آرہی ہے،آئین میں جب ترمیم ہوتی ہے تو دس بار احتیاط سے دیکھاجاتا ہے،حتمی ترامیم کے اثرات میں ایک دو جگہوں پر مزید وضاحت کیلئے ترمیم کی جا سکتی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ آرٹیکل 239میں آئین میں ترمیم کااختیار صرف پارلیمان کا ہے،آئینی عدالت بھی آئین کو ری رائٹ نہیں کر سکتی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی کوئی نہیں ہے،قومی اسمبلی کے ایوان میں دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی ہے،اعظم نذیر تارڑ
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج اسمبلی ہال میں ہوگا
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج اسمبلی ہال میں ہوگا  
  • پہلا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
  • پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا: وزیراعظم
  • گیس اور بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی کوشش صنعتی مخالف ہیں،فیصل معیز خان
  • وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کیلئے پُراعتماد
  • 27ویں آئینی ترمیم، بل میں شامل شقوں پر تقریباً تمام کام مکمل ہوگیا; وزیرقانون
  • آئینی ترمیم ، حکومت نے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر کل تک کی مہلت مانگ لی
  • 27 ویں ترمیم، خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی پر بات ہوئی ہے، وفاقی وزیرقانون