Daily Mumtaz:
2025-10-04@16:50:20 GMT

معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ رسائی برائے معلومات پر پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ایک جمہوری حق ہے جو شفافیت، جواب دہی اور عوامی خود مختاری کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شہری کے اس بنیادی حق کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ معلومات تلاش اور حاصل کرے اور ان کی ترسیل کرے، آج کے دور میں معلومات کے آزادانہ بہاؤ سے اچھی حکمرانی کو تقویت ملتی ہے، سماجی شمولیت کو فروغ ملتا ہے اور ریاست و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ باخبر معاشرے ہی امن، انصاف اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت نے قانون سازی اور اصلاحات کے ذریعے معلومات کے حق کی ضمانت کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور یہ عزم برقرار ہے کہ ہر شہری کو مساوی طور پر معلومات تک رسائی حاصل ہو، پُرعزم ہیں کہ خواتین اور نوجوان ڈیجیٹل دور میں معلومات تک مساوی رسائی حاصل کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن معلومات تک رسائی فراہم کرنے اور شکایات کے ازالے کے لیے متحرک ہے جبکہ عوامی ریکارڈ کو محفوظ اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ایک ایسا معاشرہ قائم کرنے کے لیے تعاون کریں جو زیادہ کھلا، شفاف اور علم پر مبنی ہو، ایسا معاشرہ ہی عوام کو بااختیار بنا کر جمہوریت کو مضبوط کرے گا اور ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیز کرے گا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت سب کے فائدے کے لیے معلومات تک رسائی کے حق کے فروغ اور تحفظ کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: معلومات تک رسائی کے لیے

پڑھیں:

شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ

وزیراعظم نے لندن میں 5 دن قیام کیا، وہ امریکا کے اہم دورے کے بعد لندن آئے تھے اور انہوں نے پاکستانیوں کے مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں 5 دن قیام کیا، شہباز شریف امریکا کے اہم دورے کے بعد لندن آئے تھے۔ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کے مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے بھی اہم نشست کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم
  • لاہور، وزایراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات
  • حماس کا بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
  • حکومت نے فلسطین پر اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے: بیرسٹر سیف
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ ،نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • حکومتی کامیابیاں فوج کے کھاتے میں ،ناکامیوں کا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا ناانصافی ،مفتاح اسماعیل
  • شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش: نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • امریکا یوکرین کو روسی شہروں پر حملوںکی معلومات فراہم کریگا
  • شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ