راولپنڈی ضلع میں خواتین کو سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم 77 فیصد مکمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
راولپنڈی ضلع بھر میں خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 77.71 فیصد مکمل کرلی گئی ہے۔
ضلعی محکمہ صحت کے مطابق ایچ پی وی ویکسینیشن 9 سے 14 سال عمر کی لڑکیوں کو دی گئی ۔ ون ٹائم ویکسینیشن سے خواتین کو جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچایا جاسکتا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت نے بتایا کہ 27 ستمبر کو مکمل ہونے والی مہم میں 88188 لڑکیوں کو ویکسینیشن نہ مل سکی ہے۔ ایچ پی ویکسینیشن کا مقرر ٹارگٹ 395609 تھا اور 307421 لڑکیوں کو ویکسینیشن دی جاسکی ہے۔
ویکسینیشن سے محرومی کی وجہ والدین کے انکار، عدم دستیابی اور بیماری قرار دیا گیا ہے۔ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
ویب ڈیسک: راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید29کیسز سامنے آگئے۔ضلع بھرمیں اب تک ڈینگی کے 709 مریض کنفرم ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت ہسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں،تاہم راولپنڈی میں ڈینگی سے کوئی موت ریکاڈ نہیں ہوئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی 1499 ٹیمیں روزانہ سرویلنس میں مصروف ہیں، 54 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی جاچکی ہے جس میں سے ایک لاکھ 64 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا مثبت آئے ہیں۔
علاوہ ازیں 14 لاکھ سے زائد مقامات کی چیکنگ، 22 ہزار سے زائد جگہوں پر لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4330 ایف آئی آر درج کی گئیں، 1834 عمارتیں سیل اور 10 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق ڈینگی کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے علاقوں میں سیٹلائٹ ٹاؤن ڈی بلاک، امر پورہ، دھمیال، گنگال، تخت پری، ڈھوک منشی، سی ،ڈھوک کھبہ، لکھن، نیو کٹاریاں سمیت سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک شامل ہیں۔