ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اب بھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف درکار ہے۔
پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز شاندار تھا اور ابتدائی اوورز میں فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ دونوں اوپنرز نے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ فاران نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی رہی۔
پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ صائم ایوب نے 14 رنز بنائے جبکہ کپتان سلمان آغا صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔ محمد حارث اور حسین طلعت بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صفر اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اختتامی اوورز میں کوئی بھی بلے باز کریز پر نہ جم سکا اور پوری ٹیم 19.
???? TOSS & PLAYING XI ????
Pakistan have been asked to bat first in the #AsiaCup2025 final ????
Unchanged team for today ????????#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Iyxn4xYwXb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2025
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ اکسر پٹیل اور ورون چکرورتی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمراہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ فائنل بھارت پاکستان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سلمان علی آغا سوریا کمار یادوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ فائنل بھارت پاکستان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سلمان علی ا غا سوریا کمار یادو اوورز میں ایشیا کپ
پڑھیں:
ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ،عالمگیر جمخانہ سیمی فائنل میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں گزشتہ روز عالمگیر جیم خانہ نے محمد حسین کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں محمد حسین کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5۔39 اوورز میں 197 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ خان شاہ احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 85، اسمعیل شاہ نے 4 چوکوں 3 چھکوں کی مد د سے 47 اور عاقب رضوی نے 32 رنز بنائے۔ جواب میں عالمگیر جیم خا نہ نے 3۔25 اوررز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 201 رنز بنا لئے۔