Express News:
2026-07-24@03:25:54 GMT

حیرت میں 34 سال بعد ڈگری منسوخ کی گئی، جسٹس طارق جہانگیری

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

اسلام آباد:

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سپریم کورٹ میں صحافی کے سوال پر کہا کہ حیرت کی بات ہے 34 سال بعد ڈگری منسوخ کر رہے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔

عدالت عظمیٰ میں درخواست پر سماعت سے قبل صحافی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق سوال کیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کراچی یونیورسٹی نے آپ کی ڈگری منسوخ کر دی، کیا عدالت جائیں گے؟ جس پر جسٹس جہانگیری نے جواب دیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

بعدازاں، سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل کر دیا۔

سماعت کے اختتام پر جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے درمیان مشاورت ہوئی، ججز کی مشاورت کے بعد سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کیا۔

عدالت نے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کردیا اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکا تھا، مبینہ جعلی ڈگری کے معاملے پر ایڈووکیٹ میاں داؤد کی درخواست زیر التوا ہے۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر کو کراچی یونیورسٹی جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کر دی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ڈگری منسوخ

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری