انٹربینک میں ڈالر کمزور، اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی:
نئی سرمایہ کاری حکمت عملی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔
ریکوڈک کے منصوبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے معاہدوں کی ذمہ داری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سپرد کیے جانے سے ریکوڈک میں سالانہ 2 سے 3ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری کی آمد، سعودی عرب کی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے توانائی معدنیات کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کی حکمت عملی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔
اوپیک رکن ممالک کی ایک لاکھ 37ہزار بیرل یومیہ تیل کی سپلائی بڑھانے کے عندیئے سے خام تیل کی عالمی قیمت میں ممکنہ طور پر کمی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغاز، قرض پروگرام کی 1ارب ڈالر کی اگلی قسط سمیت 1.
تاہم سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی ضروریات کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 02پیسے کی کمی سے 281روپے 35پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 40پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے اضافے، آئندہ کئی ماہ کی درآمدات کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر کی دستیاب ہونے اور سرمایہ کاری کے متعدد شعبوں میں نئے انفلوز کی توقعات ڈالر کی نسبت روپیہ کو تگڑا رکھنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر سرمایہ کاری ڈالر کی
پڑھیں:
پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ — فائل فوٹووفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اینٹی منی اور ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے امریکی کمپنی نووا منرلز کی ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں وسیع صلاحیت موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اضافے کے لیے کوشاں ہے، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے منصوبے مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاری میں کاروباری برادری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے فروغ اور شفاف نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔