وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم نے امریکی صدر کی جانب غزہ میں جنگ بندی کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹرمپ نے ایک ایسا 20 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس سے غزہ میں جنگ بندی یقینی ہوجائے گی اور میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں‘۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں خود اس بات کا خواہش مند ہوں کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو تاکہ سیاسی استحکام آئے اور خطے میں معاشی ترقی ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ امریکی صدر غزہ کے معاملے کو حقیقی انداز سے دیکھتے ہوئے ہر طرح کی مدد کیلیے بھی تیار ہیں۔

شہباز شریف نے لکھا کہ میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور اس جنگ کے خاتمے میں خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے اہم کردار کا معترف ہوں اور میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی صدر

پڑھیں:

غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی: ٹرمپ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیا۔

 

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تقریباً تین ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ ہی نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ خطے میں مکمل امن حاصل کریں گے، اور یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہوگی۔

 

ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے واضح سرخ لکیر کھینچیں گے۔ ان کے مطابق توقع اور امید ہے کہ حماس اس امن منصوبے کو تسلیم کرلے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں: شہباز شریف
  • حماس کا بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
  • الحمدللہ ! غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • حماس کا امریکی جنگ بندی منصوبہ مسترد کرنے کا عندیہ
  • غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی: ٹرمپ
  • مشرق وسطیٰ کا مسئلہ 3 ہزار سال بعد حل ہو سکتا ہے؛ غزہ کے ساتھ پورے حطے میں امن ہوگا، صدر ٹرمپ
  • آئی ایس او پاکستان آج ملک گیر یوم احتجاج منائے گی
  • غزہ جنگ بندی منصوبہ، امیر قطر شیخ تمیم کا امریکی صدر کو فون
  • فوج میں موٹے عہدیداروں کا دور ختم ‘ امریکی وزیر جنگ
  • ٹرمپ کا بیس نکاتی منصوبہ، امن کا وعدہ یا اسرائیل کی جیت؟