آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر کا ساؤتھ زون کراچی کا دورہ، روڈ سیفٹی اور شفافیت کو اولین ترجیح
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل بی اے ناصر نے آج ساؤتھ زون کراچی کا دورہ کیا، جہاں ریجنل کمانڈر منیر احمد شیخ، زونل کمانڈر اصغر علی یوسفزئی اور دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے دفتر کے احاطے میں یادگار کے طور پر ایک پودا لگایا۔
دورے کے دوران آئی جی بی اے ناصر کو ساؤتھ زون کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ حکمت عملی، روڈ سیفٹی اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، پیشہ ورانہ معیار اور شفافیت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی۔
آئی جی موٹروے پولیس نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنانے، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور جدید حکمت عملیوں کو اپنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موٹروے پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی سہولت، حفاظت اور خدمت ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس
پڑھیں:
بہاولپور، موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل کو ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ اسلام ٹائمز۔ بہاولپور میں موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔