کراچی: جھگڑے کے دوران تشدد سے پولیس کا ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ملیر الفلاح الامین سوسائٹی میں جھگڑے کے دوران تشدد سے پولیس کا ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 73 سالہ غلام مصطفیٰ کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر نے بتایا کہ مقتول سال 2013 میں سب انسپکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوا تھا جو کہ گلی سے گزر رہا تھا کہ اس دورن گزرنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی جس پر ان کی تکرار ہوگئی اس دوران موٹر سائیکل سواروں نے غلام مصظفیٰ کو تشدد کا نشانہ بنیا اور دوران وہ کوئی اندرونی چوٹ یا حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان مدثر اور اس کے سالے ارسلان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان اور مقتول ایک ہی گلی کے رہائشی ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔