متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کی۔ دونوں ملزمان سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے اور ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسارکیا کہ وہ کہاں ہیں،جس پرمعاون وکیل نےبتایا کہ وہ پہلے عدالت میں آئے تھے مگر اب راولپنڈی میں پیشی پرگئے ہیں،عدالت نے استفسارکیا کہ کس سےاجازت لےکرگئے،جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور استغاثہ کے گواہان کو آج ہی دن ڈیڑھ بجے طلب کر لیا۔
معاون وکیل نےفرد جرم کی کاپی فراہم کرنےکی استدعا کی،جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ طریقہ کار کے مطابق نقل کے لئےدرخواست دی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت میں ڈیڑھ بجے تک وقفہ کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی... حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا: نیتن یاہو کی دھمکی ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات سینئر صحافی کے ساتھ عمران خان کی تلخی کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: متنازعہ ٹویٹ کیس ایمان مزاری اور اسلام ا باد عدالت نے
پڑھیں:
مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت، وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے،اسد قیصر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت کرکے وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے۔ مطالبہ ہے وزیراعظم اپنی قوم سے معافی مانگیں۔ فلسطینیوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ معاہدے کے لیے فلسطین کی رائے کو اہمیت نہیں دی گئی، کیا 8 اسلامی ممالک کے ایک بھی سربراہ نے ٹویٹ کیا؟ وزیراعظم نے ٹویٹ کر کے پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا۔
پنجاب میں فضائی آلودگی اور زہریلے مادوں کی نگرانی کی ہر8 گھنٹے بعد تازہ ترین رپورٹ جاری ہوگی
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے تفصیل سامنے رکھی مگر خود کنفیوژنظر آئے، وزیر خارجہ اصل معاملات پر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے، عالمی معاملات پر پارلیمنٹ سے تجاویز لینی چاہیے تھیں مگر لگتا ہے حکومت نے اپنے لوگوں سے بھی مشاورت نہیں کی۔
سابق اسپیکر نے کہا کہ گلوبل فلوٹیلا کے 450 سے زائد لوگ گرفتار کیے گئے، گرفتار افرادکی رہائی کے لیے سفارتی کردار ادا کیا جائے، حرمین شریفین کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا توقوم مقابلہ کرے گی۔