City 42:
2025-10-04@16:52:54 GMT

افغانستان: انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز معطل

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

 ویب ڈیسک :افغانستان بھر میں کل شام سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز بند ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس منقطع ہوئے 16 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں۔

طالبان انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فوری کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیٹ تک رسائی کی بین الاقوامی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انٹرنیٹ مرحلہ وار منقطع کیا گیا ہے۔

کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان اس وقت مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے درمیان ہے کیونکہ طالبان حکام اخلاقی اقدامات نافذ کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2025ء) سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طویل عرصے سے فضائی آپریشن کی سروسز فراہم کرنے والی نجی ائیرلائن کے فضائی آپریشن کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک بھی قابل پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کیا گیا ہے۔

ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعدوضوابط میں عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔ سیرین ایئر انتظامیہ کی جانب سے فضائی آپریشن کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے جس پر سی اےاے سے کہا ہے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کے لیے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ عملے کے لیے مانچسٹر میں ہوٹل سروسز فراہم کرنے کی درخواستیں 3 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی ایئرلائن کو برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی، جس کے بعد فوری طور پر انتظامات شروع کر دیے ہیں۔خیال رہے قومی ایئرلائن آئندہ ماہ برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی ، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی ، بعد ازاں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس فراہم کی جائے گی۔قومی ایئرلائن کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت قومی ایئرلائن مسافروں اور کارگو دونوں کے لیے پروازیں آپریٹ کرسکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • ’گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ‘ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد: آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل، رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری
  • وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلی فونک رابطہ، مشتاق احمد خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • پرواز کے قابل جہاز نہ ہونے کی وجہ سے سیرین ایئر کی پروازیں اور سرٹیفکیٹ معطل
  • سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
  • افغانستان میں دو دن کے مکمل بلیک آؤٹ کے بعد موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال 
  • امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن: ناسا کے 15 ہزار ملازمین فارغ، مشن معطل
  • افغانستان میں انٹرنیٹ پر کوئی پابندی عاید نہیں‘ طالبان