ثناجاوید سے طلاق کے بعد عمیرجسوال نےنئی ہمسفر کی تصویر شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستانی میوزک اور ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ کا چہرہ مداحوں کے سامنے ظاہر کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں اہلیہ کے ساتھ تعلق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی قرار دیا۔ عمیر جسوال نے لکھا کہ گزشتہ ایک سال رفاقت، محبت اور ترقی کا حسین سفر رہا ہے، جس میں ایک دوسرے کی خوشیوں اور کامیابیوں کو بانٹا۔ انہوں نے اہلیہ کے ساتھ کچھ نایاب اور دلکش تصاویر بھی شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے بے شمار نیک تمنائیں ملنے لگیں۔ فالوورز نے دونوں کو خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں دیں اور نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔یاد رہے کہ عمیر جسوال نے اس سے قبل معروف اداکارہ ثنا جاوید سے 2020 میں شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ 2023 تک ہی قائم رہا۔ علیحدگی کے چند ہی ماہ بعد عمیر جسوال نے دوسری شادی کی، جبکہ ثنا جاوید سابق کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مداح کافی عرصے تک یہ جاننے کے خواہشمند رہے کہ عمیر جسوال کی دوسری دلہن کون ہیں، مگر انہوں نے اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے اوجھل رکھا۔ ایک موقع پر سوال پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل اور ذاتی زندگی کو ہمیشہ الگ رکھنا چاہیے تاکہ سکون اور رازداری قائم رہے۔اب شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ ظاہر کرکے عمیر جسوال نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں اس انکشاف پر بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عمیر جسوال نے شادی کی
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔