ویب ڈیسک : مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا لہٰذا وفاق 20 ارب نہیں 200 ارب دے  ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں تاہم اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ اور یوٹیوب کے درمیان قانونی تنازعہ ختم، سمجھوتہ طے پا گیا

 انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا اسلام آباد میں کوئی افسر ہو اور وہ کراچی میں کام کرے،  اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا،  20ارب نہیں شہر کو 200 ارب دیں، ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔ 
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ٹھیکیدار کی جانب سے 2 کروڑ کا ہرجانہ آیا ہے، 9 انہوں نے 9 سال سے سڑک نہیں بنائی،کراچی کے عوام نے ان کو ہرجانہ دیا، بی آر ٹی گرین لائن والوں سے وقت مانگا ہے کب مکمل ہوگی۔

ویمن کاکس اجلاس میں کھانے سے کاکروچ نکل آیا، ارکان اسمبلی برہم

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کوئی 19 سے 20 گریڈ کا افسر مجھے بولے ٹھیکیدار کو نوٹس آجائےگا، شہر ٹھیکیداروں کا ہے یا شہریوں کا ہے ؟ کیا میں رات کو آپ کے گھر  آکر کھدائی کر سکتا ہوں ، بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق شہر میں کام کررہے ہیں اور یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں کو ٹھیک

پڑھیں:

راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کا بحران

اسلام آباد:

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں چینی کا بحران جاری ہے اور چینی کی قیمت کنٹرول نہ ہوسکی اور فی کلو 210 روپے فروخت ہو رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل بے بس دکھائی دے رہی ہے جہاں سرکاری ریٹ 179 روپے کلو ہے لیکن چینی شہر بھر میں کسی بھی دکان اسٹاک پر دستیاب نہیں، اب  مارکیٹ میں بیرون ممالک سے منگوائی گئی باریک پاؤڈر نما چینی بھی متعارف کرا دی گئی  ہے جس کا خریدار کوئی نہیں ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ ہمیں 173 روپے کلو چینی سپلائی کریں ہم 179 روپے کلو فروخت کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہمیں یہ بتا دے کہ تھوک میں 173 روپے کلو چینی کون سا ہول سیل ڈیلر فروخت کرتا ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے مہنگی چینی خرید کر سستے داموں فروخت سے معذرت کرتے کہا ہے کہ شوگر ملز ضلعی انتظامیہ گاڑیوں اور اتوار بازاروں میں سستی چینی کے اسٹال لگائے، ہمیں تھوک میں چینی 187 روپے کلو ملتی ہے اوار 12 روپے کلو ہمارا خرچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈیزل مہنگا ہونے سے لوڈنگ ان لوڈنگ ٹرانسپورٹیشن مزید مہنگی ہوگئی ہے، پیر (17) نومبر سے چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
  • آزاد کشمیر کی حکومت بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں چلائیں گے، بلاول بھٹو
  • کلاوڈ فلیئر سسٹم میں خرابی کے باعث ٹوئٹر اور چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد ویب سائٹس ڈائون
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے: بلاول بھٹو زرداری
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کا بحران
  • اسلام آباد اور وانا حملے، اب کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں، ایاز میمن موتی والا