2025-10-04@19:53:53 GMT
تلاش کی گنتی: 57

«کو ٹھیک»:

    راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ )سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح ہیں، ہمیں کوئی فکر نہیں، ہر وقت جواب دینے کیلیے تیار رہتے ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی توسارے شکوے دور کردیں گے، ہم جانتے ہیں بھارت کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔راج ناتھ سنگھ کریڈیبل نہیں، اس کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے، معرکۂ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات...
    آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے۔آزاد کشمیر کے معاملے کو سیاسی طور پر ہی حل کیا جاناچا ہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوسکتا،ابراہم معاہدے سے متعلق باتیں صرف پروپیگنڈا ہیں،پاکستان کے لوگوں کی خواہش کے خلاف نہیں جایا جاسکتا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری سوچ سب کو معلوم ہے، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کردیں گے، معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات بڑھا دیے۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا...
    بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبعیت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طبعیت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی توسارے شکوے دور کردیں گے، ہم جانتے ہیں بھارت کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلابوں سےمتعلق فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے اور کوشش ہےکہ اپنے زورِ بازو پر معاملات ٹھیک کریں۔ پشاور میں  پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ  ایف بی آر کا کام اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اگلے سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سےدیا جائےگا اور یہ بجٹ مستحکم بجٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ہے، حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے،  ریگولیٹری میٹریل کی قیمتوں کو کم کیا تاکہ انڈسٹریز چل سکیں، پرائیویٹ سیکٹرکو آگے لے جانا...
    ویب ڈیسک : مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا لہٰذا وفاق 20 ارب نہیں 200 ارب دے  ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں تاہم اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ اور یوٹیوب کے درمیان قانونی تنازعہ ختم، سمجھوتہ طے پا گیا  انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا اسلام آباد میں کوئی افسر ہو اور وہ کراچی میں کام کرے،...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اگر صحیح جج تعینات ہوں گے تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔ ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل درخواست گزار سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے کہا کہ آپ اپنا کیس سول کورٹ لے جائیں، سول کورٹ کا دائرہ اختیار بڑا ہے۔ سول جج ڈپٹی کمشنر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے کیس میں ڈپٹی کمشنر کے وکیل نے سول جج کو کہا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی نے ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کیخلاف کیس میں ریمارکس دیئے صحیح جج مقرر ہوں گے تو ہی ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوں گی جسٹس محسن کیانی کا سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے دلچسپ مکالمہ ہوا، جسٹس محسن اختر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے صحیح ججوں کی تقرری بہت ضروری ہے، صحیح ججوں کی تقرری ہی ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوسکتی ہیں اور سول جج چاہے تو ڈپٹی کمشنر کو بھی توہین عدالت کا نوٹس بھیج سکتا ہے.(جاری ہے) جس پر درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس میں ڈپٹی کمشنر کے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں، زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے 36 سالہ گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ ملزم نے مقتول کے اہل خانہ کو 24 گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی حسن نے کیمروں کی دیکھ بھال کے لیے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن ادریس کو گھر بلایا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور حسن کو سر پر ہتھوڑا اور چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم نے لاش ایک کمرے میں لے جا کر خود...
    سپریم کورٹ میں زیر سماعت دہرے قتل کے مجرم عبدالرزاق کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت میں عدالت نے مدعی مقدمہ کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی، مدعی سے مکالمے کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ کی بات پر سپریم کورٹ میں قہقہے گونج اٹھے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ اور مدعی مقدمہ کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا، مدعی مقدمہ نیاز احمد نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے وکیل کرنا ہے جس کے لیے وقت چاہیے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے عمر قید کی سزا مکمل کر کے 11...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاستدان این جی اوز ودیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنیکی کوشش کرتے رہے ہیں وہ اپنی سمت ٹھیک کر لیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سیاستدانوں سمیت این جی اوز اور دیگر پر شدید تنقید کی ۔ فیصل واوڈا نے لکھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے گھناؤنی کوشش کرتے ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا۔ اسکی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خونی ڈمپر شہر میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، سندھ حکومت اس معاملے پر قانون سازی کرے ورنہ کہیں دیر نہ ہوجائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جانبحق اور والد کے زخمی ہونے کا واقعہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری زخمی شہری شاکر کی عیادت اور بچوں کے انتقال کی تعزیت کیلیے نیو کراچی اُن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ گورنر سندھ نے حادثے میں زخمی ہونے والے محمد شاکر کی عیادت کی اور بیٹے، بیٹی کی اندوہناک موت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمی شہری کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے...
    چینی سائنس دانون نے شدید جلے ہوئے زخموں کے علاج کے دوران سرجری میں خون کے رسنے کے مسئلے کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا۔ شینزین انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور روجِن ہاسپٹل کے محققین نے ان زخموں کے لیے بیکٹیریل سیلولوز نامی مٹیریل (جس سے ہوا گزر سکتی ہے اور جسم کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا) سے ایک پٹی تیار کی ہے۔ یہ کوئی سادہ پٹی نہیں بلکہ اس میں انہوں نے خون جمانے والے جسم کے قدرتی خامرے تھرومبِن شامل کر کے اس پٹی کو بیکٹیریل فیبرک سے بائیو اکٹیو پٹی بنا دیا ہے۔ چونکہ تھرومبن اکیلا زیادہ دیر تک پٹی پر ٹک نہیں پاتا تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سائنس دانوں نے ایک ’بائیولوجیکل...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کیلیے ہاتھ بڑھایا مگر اب سیاست اور نفرت اتنی بڑھ چکی کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا ختم کردیا ہے، شہباز شریف نے اپوزیشن اور حکومت میں ڈائیلاگ کا ہاتھ بڑھایا مگر ہم سیاست اور نفرت میں اتنے آگے چلے گئے کہ کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو ناجائز کیس میں گرفتار کیا گیا۔ وزیر قانون کی تقریر میں پی ٹی ایک اراکین کی نعرے بازی کی جس پر انہوں نے کہا کہ یہ...
    فائل فوٹو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو اذیت دے رہے ہیں، وہ یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، بڑے بڑے افسران کو میں نے روتے اور بعد میں پیر پکڑتے دیکھا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں والد کیلئے مہم چلا رہے ہیں، ان کے بیٹوں کی اپنی مرضی جب بھی آنا چاہیں آسکتے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کوئی سیٹ جیت کر دکھائیں پھر عدم اعتماد لائیں، یہاں پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ان کو تخفے میں سیٹیں ملیں۔انہوں نے...
    کوالا لمپور (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا۔ کوالالمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا اور اب پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی۔ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑ سکتا ہے۔ بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپور جواب دیا اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی ائیرلائنز کے لیے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جواب دیا، میں نے کہا کہ شملہ معاہدہ پر وہی کچھ اپلائی ہوگا جو سندھ طاس معاہدے پر ہوگا۔  ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جو سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ کیا اس پر جواب دیا، کہا تھا سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے تو شملہ معاہدہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میرا ذاتی بیان تھا، میں سمجھتا ہوں کہ میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے۔  چناب میں روز خود پانی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 70 سال کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس دینے...
    اطلاع یہ ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان بآلاخر مذاکرات پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر اگرچہ خود پی ٹی آئی کے حلقوں کو بھی زیادہ اعتماد نہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ قوم کے جذبے اور صبرکو سلام پیش کرتے ہیں، ہم پر جب بھی آزمائش آتی ہے قوم ایک ہو جاتی ہے،اللہ ہمیں متحد رکھے،10مئی کے دن نے قوم کے جذبے میں نئی روح پھونکی ہے، ہم نے اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زاتوں کے گلے لگنا ہے، پلوامہ واقعہ کے بعد دشمن بے نقاب ہوا، دنیا دشمن کے جال میں پھنس چکی تھی، 10مئی کے بعد دنیا کو پتہ چلا پاکستانی قوم کتنی متحد ہے؟ ایئرفورس نے نئی تاریخ رقم کی، ہم سب متحد...
    ---فائل فوٹو سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباؤ پڑا ہے، پہلے ہی بھارت پر جنگ ہارنے کا دباؤ ہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا تو مزید دباؤ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے، امریکا نے کچھ دن تک کہا کہ آپ لوگ خود معاملے کو دیکھ لیں، نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر کا مطالبہ کیا۔ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اعزاز چوہدریسابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی خیبر  پی کے علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے جمعرات کو راولپنڈی پہنچے جہاں تعینات پولیس نے وزیر اعلی کو اڈیالہ جیل جانے سے روکا تو علی امین گنڈا پور اپنے سکیورٹی عملے کے ہمراہ پیدل اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہوگئے۔ اور کہا بغیر کسی تحریری حکمنامے کے راستہ روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق ہمیں عمران خان سے ملنے کی اجازت ہے۔ پولیس کی طرف سے اجازت نہ دینا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ آج کے ملاقاتیوں میں میرا نام بھی شامل ہے۔ مجھے اڈیالہ تک جانے دیا جائے۔ وہاں اگر جیل انتظامیہ ملاقات کی...
    علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے تو بھاڑ میں جائے۔انہوں نے اڈیالہ جیل سے واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ ہوں، ہمیں کوئی راستہ بتائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں کہ اب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہو کر دکھائے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے، جس...
    دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی خود منظوری دی ہے۔ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر اپنے بیان میں مشیر اطلاعات اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔ انہوں...
    پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت  بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ  صدر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی خود منظوری دی ہے۔ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر اپنے بیان میں مشیر اطلاعات اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دونوں باتوں میں سے ایک کو مانے۔ دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں۔ اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں؟ فوری مستعفی ہوں۔انہیں اپنی جسمانی...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو کل ہوا ہے وہ اچھی پیش رفت ہے،راجہ صاحب اس پر مطمئن ہیں، سیکریٹری جنرل ہیں خان صاحب کے پریکٹسنگ وکلا میں سے ہیں جو وہاں پر خان صاحب کے کیس کرتے ہیں، وہ مطمئن ہیں یہ میرے لیے ٹھیک ہے، ٹھیک ہے اچھی پیش رفت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کافی عرصے سے جو ملاقات کا معاملہ تھا وہ تعطل کا شکار تھا، ٹھیک ہے دوبارہ اسٹارٹ لینے کے لیے ایک اچھی ڈویلپمنٹ ہے۔  سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ یہ بہت امپورٹنٹ ایشو ہے، اس میں ایک پہلو جو سب سے اہم...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میں ایسے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا کیونکہ یہ بیانات ایسے لوگوں کی طرف سے آتے ہیں جن کی اپنی کوئی ساکھ نہیں ہے اور نہ ان کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ان کی کوئی جائزیت ہے تو وقت ضائع کرنے کے لیے نہیں ہم پروگرامز کرتے، ہم کوئی ٹھوس گفتگو کرنے کیلیے کرتے ہیں۔ جہاں تک رہا ہماری شرکت نہ کرنے کا ہم نے شرکت کرنے سے انکار نہیں کیا تھا، ہماری پارلیمانی پارٹی نے اور ہماری پولیٹیکل کمیٹی نے خان صاحب کے ساتھ ملاقات سے اس کو صرف مشروط کیا تھا، ہمارا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
    جن سوراج پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی والوں کو اپنا جو ایجنڈے ہے اس پر وہ کام کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ نتیش کمار کے تعاون سے وقف بل تیار کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پٹنہ میں جن سوراج پارٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جن سوراج پارٹی کے سربراہ پرشانت کشور نے وقف ترمیمی بل پر کہا کہ اگر کوئی قانون مسلمانوں کے جذبات کے خلاف بنایا جا رہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے لئے نتیش کمار جیسے لیڈروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کمار چاہ لیتے تو یہ قانون نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ...
    آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسگر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گواسکر کی بھارتی بی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو شکست دینے کی بات درست نہیں ہے، پاکستان صحیح کھلاڑیوں کو منتخب کرے اور ان پر محنت کرے تو وہ کسی ٹیم کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ گلیسپی کا کہنا تھا کہ اگر بورڈ نتائج چاہتا ہے تو صحیح لوگوں کوصحیح کام پر لگایا جائے، کوچز کو موقع دیا جائے تاکہ اچھے نتائج آسکیں ورنہ نتیجہ ایسا ہی رہےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، بس اس کو پک کرنے اور سپورٹ کرنے کی ضرورت...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں جنگجو ہوں اور جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں، 9 اپریل کی رات اس پر عکاسی کرتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ آپ لڑتے ہوئے ہاریں تو پھر لوگوں کو آپ سے زیادہ محبت ہوتی ہے، مجھے کچھ چیزوں پر بڑا دکھ ہوا،بیچ میچ کے ہی لوگ اٹھ کر جا رہے تھے آپ کو لگ رہا تھا کہ آپ میچ بیچ میں ہی ہار گئے، بددلی سی تھی، ایک ایفرٹ کی کمی تھی۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہ میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا براہ راست حصہ نہیں ہوں۔  سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے...
    خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپوزیشن کے وفد کو کل ملاقات کےلیے بلایا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ اگرچہ یہ غیر معمولی اقدام ہے تاہم چیف جسٹس عدالتی نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر لانا چاہتے ہیں۔ پروگرام میں شریک مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے 5 ججز کی طرف سے دائر درخواست پر کہا کہ ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے کہ جج کی سینیارٹی اس کے حلف کی تاریخ سے ہوگی نہ کہ ٹرانسفر کے وقت سے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی اب کوئی دھرنا ہوگا۔ گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو زبان استعمال کی اس کے بعد گرینڈ الائنس کا سوچنا بے وقوفی ہے۔ گنڈا پور کو بچانے کیلیے شہباز شریف اور انکی پوری کابینہ اور حکومت کھڑی ہے۔وہ گزشتہ روز مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دے رہے تھے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی نے خط لکھا مگر ان کی پارٹی نے ہی اس کی توثیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پچھلے پچھتر سال سے اکھاڑا بن گئی ہے ، یہ ایک ڈرامے بازی کا ،جھوٹ فریب بیچنے کا، ایک دوسرے کو...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد رہی،جس پر مجھے ایسی صورتحال میں عدالت میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔(جاری ہے) جس طرح آج کیس کی سماعت لمبی ملتوی کی گئی اس پر شاکی ہوں۔ جج...
    بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل  فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہمیں پتا ہے کہ جیل حکام اپنے معاملات میں اتنے آزاد نہیں ہیں، بلکہ بہت ساری جگہوں پر محکوم ہیں ان کا کہنا تھا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی مزید محنت درکار ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی، اور ابھی اس سلسلے میں مزید محنت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیے: ایم ڈی آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت گامزن ہے، وزیرخزانہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو اس بار ہم چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔صوابی جلسے سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے ورکرز تھک گئے ہیں، آج کارکنوں نے پیغام دیا کہ وہ نہیں تھکے۔ مینڈیٹ چور عوام اور بانی میں محبت ختم نہ کرسکے، بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کا پتا ہے کون بھاگتا ہے اور کون نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج کے احتجاج پر...
    صوابی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو اس بار ہم چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔ صوابی جلسے سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے ورکرز تھک گئے ہیں، آج کارکنوں نے پیغام دیا کہ وہ نہیں تھکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کا پتا ہے کون بھاگتا ہے اور کون نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج کے احتجاج پر کارروائی کا کہا ہے۔ پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ ایک دفعہ پھر بانی پی ٹی آئی جلد کال دیں گے، اس دفعہ آپ کی گولیاں کھانے کی تیاریوں کے ساتھ آئیں...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ اگر تو الیکشنوں کو ٹھیک کرانا ہے تو بالکل اس کے لیے بیٹھا جاسکتا ہے، 2029 میں جو الیکشن ہوں گے اس کی تیاری ہمیں ابھی سے شروع کر دینی چاہیے اور پارلیمنٹ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سب لوگ تجویز دیں کہ جو الیکشن ہونے جا رہے ہیں ان کو کس طریقے سے ہم بہتر بنا سکتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اصل جو مدعا ہے وہ یہ ہے کہ ملک ٹرن اراؤنڈ کرکے اسٹیبلٹی کی طرف پہنچ چکا ہے گروتھ کے سفر کے اندر ہے اور اب مہنگائی 2.4 فیصد پر آچکی...
      بیجنگ : فینٹینائل اور ٹیرف کے درمیان کیا “منطقی تعلق” ہے؟ دنیا بھی اس مضحکہ خیز سوال کا جواب نہیں دے  پا رہی ۔ حال ہی میں، امریکہ نے فینٹینیل  کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد  اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آخر اس اقدا م کی وجہ کیاہے ؟ ڈپلومیسی اکیڈمی کے پروفیسر لی ہائیڈونگ  کہتے ہیں  کہ امریکہ کے موجودہ رہنما نے اقتدار سنبھالنے کے صرف دس دن بعدفینٹینیل  کے بہانے چین پر ٹیرف عائد کیا، جس کے  وجہ  مفادات کا گورکھ دھندا  ہے۔ امریکہ جانتا ہے کہ فینٹینیل  کے غلط استعمال کے مسئلے کو بنیادی طور پر حل کرنا مشکل ہے، اس لیے اس نے...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس پاکستان ہوں، ہائی کورٹ کے ججز کے پاس بھی گپ شپ لگانے جاؤں گا، وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں، اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں، میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا۔ مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدیسپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
    جرمن حکومت نے بھی صاف لفظوں میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز قبول نہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے شہریوں کے حوالے سے تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو اردن یا مصر منتقل کرنے کے عمل پر فلسطینی آبادی کو غزہ سے بےدخل نہیں کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے امریکی صدر کی تجویز پر بڑے پیمانے پر رد عمل سامنے آیا ہے۔جرمنی کا یہ موقف امریکی صدر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن سمیت بعض پڑوسی عرب ممالک میں منتقل کرنے کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔
    ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں مذاکرے سے بطور پینلسٹ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاونٹ اور فسکل اکاو¿نٹ کا جڑواں خسارہ رہا ہے، فسکل خسارے کی سب سے بڑی وجہ 9 سے10فیصد غیرپائیدار ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح کو13فیصد تک لے جانے کی کوشش ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی،قرضوں کی ادائیگی کاحجم کم کر نے کےلئے کوشاں ہے، اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جمہوریت اور اسٹبلشمنٹ سے پہلے عدالتی نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد میں جو چیز ہلی ہوئی ہے وہ عدالتی نظام ہے۔ آپ کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تووہ ابھی نہیں مل سکتا کیونکہ یہاں  ان فیئرنیس عدالتی نظام سے شروع ہوتی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھٹو کو عدلیہ نے پھانسی دی، 45 سال بعد انہوں نے فیصلہ دیا کہ یہ قتل تھا۔ یہ بھی پڑھیے:عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمیں الزامات کا کھیل ختم کرنا ہوگا، آئین اچھا ہے یا برا، اس کو فالوکرنا چاہئے۔ شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ کسی کو آئین پسند نہیں تو ملکر اسے تبدیل کریں لیکن توڑیں نہیں،ان کا کہناتھا کہ معیشت ٹھیک ہو گی تو ملک بھی ٹھیک ہو جائے گا، آج کا نوجوان معاشی حل چاہتا ہے،آپ نے جو کرنا ہے آئین کے اندر رہ کرکرنا ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آئین سے باہر جاتے ہیں تو مشکل ہوتی ہے،جو کہتا ہے مجھے کام نہیں کرنے دیا ، اسے چاہئے استعفیٰ دے  اور گھر جائے۔ عمران خان کی جانب سے این آر اوپر دستخط کا سوال، حامد رضا نے کیا جواب...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کا حامی ہوں، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے معاملات ٹھیک کرنے میں رکاوٹ نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی قائل کرے سپریم کورٹ کا جج ہی انکوائری کر سکتا ہے تو مان لیں گے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت کے ذریعے ہو گی۔ نجی ٹی وی کوانٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے  کہا کہ پیپلزپارٹی،ن لیگ کے میثاق جمہوریت کرنے پر تیسری قوت کو لایا گیا، تیسری قوت کا ایک ہی نعرہ تھا،کسی کے ساتھ بات نہیں کروں گا، پی ٹی آئی کو 2018میں کہا تھا میثاق معیشت کریں،انہوں نے انکار کر دیا، بانی پی ٹی آئی 26 نومبر تک بنگلادیش کے...
۱