اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے معاملات ٹھیک کرنے میں رکاوٹ نہیں،رانا ثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کا حامی ہوں، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے معاملات ٹھیک کرنے میں رکاوٹ نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی قائل کرے سپریم کورٹ کا جج ہی انکوائری کر سکتا ہے تو مان لیں گے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت کے ذریعے ہو گی۔
نجی ٹی وی کوانٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی،ن لیگ کے میثاق جمہوریت کرنے پر تیسری قوت کو لایا گیا، تیسری قوت کا ایک ہی نعرہ تھا،کسی کے ساتھ بات نہیں کروں گا، پی ٹی آئی کو 2018میں کہا تھا میثاق معیشت کریں،انہوں نے انکار کر دیا، بانی پی ٹی آئی 26 نومبر تک بنگلادیش کے ماڈل پر کام کر رہے تھے۔ بنگلادیش کا ماڈل ہی بانی پی ٹی آئی کاآئیڈیل تھا، اگر کہا جائے کہ ہم کفن باندھ کر آ رہے ہیں تو کچھ نہ کچھ تو بندوبست کرنا پڑے گا۔
راناثنااللہ نے کہاکہ اگر بچے ماں کے گلے میں رسی ڈال کر گھسیٹیں گے تو ماں کچھ تو کرے گی، پی ٹی آئی اپنے لاپتہ کارکنان کا کہہ رہی ہے،یہ غلط ہے، پی ٹی آئی نے اب تک لاپتہ کارکنان کا ڈیٹا ہمیں نہیں دیا، پی ٹی آئی اپنے لاپتہ کارکنوں کا ڈیٹا اور پتہ وغیرہ ہمیں دے، مذاکراتی کمیٹی میں پی ٹی آئی نے کہا ہمارے 40 لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوئے ، اگر لوگ لاپتہ ہوتے تو ان کے گھر والے پوچھتے کہ ہمارے لوگ کہاں ہیں۔
ان کاکہناہے کہ کمیشن بنایا جائے تو ہر بندہ چڑھائی کر کے کہے گا کہ کمیشن بنایا جائے، آرمی ایکٹ کے تحت پرچہ ہو گا تو کیس بھی ملٹری کورٹ میں ہی جائے گا، پی ٹی آئی دور میں 80 کے قریب لوگوں کو ملٹری ایکٹ کے تحت سزائیں ہوئیں، اگر کوئی فوجی تنصیبات پر حملہ کرے گا تو اس کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا، آرمی ایکٹ کے تحت پرچہ ہو گا تو کیس بھی ملٹری کورٹ میں ہی جائےگا۔
راناثنا ء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی دور میں 80 کے قریب لوگوں کو ملٹری ایکٹ کے تحت سزائیں ہوئیں، کمیشن نے کیا کرنا ہے،انکوائری ایکٹ کیا کرے گا؟ پی ٹی آئی اپنے مطالبات لکھ کر دے،ہم بھی لکھ کر ہی جواب دیں گے، ایاز صادق سے درخواست کروں گا پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سےملاقات کرائیں، ایاز صادق کے ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات میں خلل آیا۔
انہوں نے کہاکہ میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کا حامی ہوں، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے معاملات ٹھیک کرنے میں رکاوٹ نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی قائل کرے سپریم کورٹ کا جج ہی انکوائری کر سکتا ہے تو مان لیں گے ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت کے ذریعے ہو گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اللہ نے
پڑھیں:
کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 5 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم سنی مسیح کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اپنی مرضی سے نشہ کرکے جرم کا ارتکاب کرنے والا شخص اپنے مجرمانہ عمل سے استثنیٰ کا دعویٰ کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
3 رکنی بینچ، جس میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے، نے مجرم کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ صرف اس صورت میں کیا جا سکتا ہے جب کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف یا اس کے علم میں لائے بغیر نشہ آور چیز دی گئی ہو۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم سنی مسیح کے خلاف 5 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا مقدمہ 22 جنوری 2014 کو سبی میں درج کیا گیا تھا۔
ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا اور اب سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
دوران سماعت مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ وقوعہ کے وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا، اس لیے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے۔
تاہم سپریم کورٹ نے اس استدعا کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ کسی شخص کو ایسے عمل کی سزا نہیں دی جا سکتی جس کے ارتکاب کا اس کا ارادہ نہ ہو، لیکن رضاکارانہ طور پر نشہ کرکے اسے اپنے دفاع کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مجرم نے خود تسلیم کیاکہ اس نے اپنی مرضی سے شراب پی تھی۔
عدالت نے واضح کیاکہ جو شخص اپنی مرضی سے شراب نوشی کرتا ہے وہ بعد میں مجرمانہ ذمہ داری سے استثنیٰ کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ مجرم نے بے دردی کے ساتھ کمسن بچی کو قتل کیا، لہٰذا اس کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سزائے موت برقرار قتل کیس کمسن بچی وی نیوز