وزیراعلٰی نے دعویٰ کیا کہ انکا اولین مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ ہے کیونکہ کشمیری عوام مودی حکومت سے صدقہ نہیں مانگتے بلکہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت واپس چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے کسی بھی قیمت پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ہاتھ ملانے کو خارج از امکان قرار دیا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا اگر کبھی ایسا موقع آیا تو وہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا اولین مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ ہے کیونکہ کشمیری عوام مودی حکومت سے صدقہ نہیں مانگتے بلکہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت واپس چاہتے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اچھہ بل علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت ان کے سامنے دو راستے تھے، لیکن انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) والا راستہ اختیار نہیں کیا جو پی ڈی پی نے 2015ء اور 2016ء میں اختیار کیا تھا، کیونکہ وہ عوامی امنگوں کے بر خلاف تھا۔

عمر عبداللہ کے مطابق آج ریاستی حکومت میں ہر خطے کو نمائندگی دی گئی ہے اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ نائب وزیراعلیٰ جموں سے تعلق رکھتے ہیں، جو ہماری جماعت کے ہمہ جہت اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دفعہ 370 کی تنسیخ پر خوشیاں منانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: 5 اگست 2019ء کا فیصلہ کسی کے لئے بھی قابل قبول نہیں رہا، جن لوگوں نے اُس خوشیاں منائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں، آج وہی لوگ شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے عوام بھی اس وقت شدید پریشانیوں سے دوچار ہیں اور آج وہ بھی دفعہ 370 کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

عمر عبداللہ نے اجتماع میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر یہ چاہتے ہیں کہ نیشنل کانفرنس عوام کو احتجاج کی راہ پر لے آئے، لیکن ہم کسی بھی صورت نہیں چاہتے کہ کشمیر کی سڑکیں ایک بار پھر معصوم عوام کے خون سے رنگین ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہر مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کیا جائے اور ریاست کے لوگوں کو ایک بار پھر امن، خوشحالی اور باوقار زندگی فراہم کی جائے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کے مطابق نیشنل کانفرنس (این سی) ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کی پاسداری کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے نہیں دے گی۔ اجتماع کے دوران علاقے کے ہزاروں لوگوں نے ان کے خیالات کو سراہتے ہوئے پرزور تالیوں کے ذریعے وزیر اعلیٰ کا حوصلہ بڑھایا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمر عبداللہ نے انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کیلئے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے لیے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگیں گی، معافی وہ ترجمان مانگیں جنھوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کو بتانا چاہتی ہیں کہ انھیں دکھ ہوا جب پنجاب پر آفت کے وقت تین تین پریس کانفرنس کرکے پنجاب کا مذاق اڑایا جارہا تھا۔

انہوں نےکہا کہ پنجاب نے اپنے پیسوں سے نہریں نکالنی تھیں لیکن سی سی آئی میں اجازت نہیں دی گئی، بعد میں پنجاب کے خلاف احتجاج کروایا گیا، کیا یہ صوبائیت نہیں؟ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پر بات کریں گے تو جواب ملے گا، زوردار جواب ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ثروت اعجاز قادری
  • پنجاب کیلئے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • لال اور عبداللہ جان
  • معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
  • ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر افغان ٹیم کے کپتان ناراض
  • عوام کےہاتھ میں کشکول نہیں دےسکتی،کبھی معافی نہیں مانگوں گی،مریم نواز
  • مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے متعلق بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا
  • زبان بند، ہاتھ توڑ دوں گی والا لہجہ مناسب نہیں، قمر زمان کائرہ، مریم نواز پر برس پڑے
  • زبان بند، ہاتھ توڑدوں گی والا لہجہ مناسب نہیں: قمرزمان کائرہ وزیراعلیٰ پر برس پڑے