City 42:
2025-10-04@16:51:18 GMT

سعودی ولی عہد نے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

ویب ڈیسک : سعودی ولی عہد محمد سلمان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

 وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ اہم معاہدے بھی متوقع ہیں ۔ اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سعودی ولی عہد کا یہ دورہ پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہوگا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: سلمان اکرام راجہ

سلمان اکرام راجہ—فائل فوٹو

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان و پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرام راجہ کا کہنا ہے کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ہم کشمیری عوام کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، ان سے مذاکرات کیے جائیں۔

اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے بیڑے کو اسرائیل نے قبضے میں لے لیا ہے۔

سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت جبر سے نہیں چل سکتی، نوجوان نسل بیرونِ ممالک جا رہی ہے، یہاں دن بدن مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک میں گندم کا بحران سر اٹھا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجاکی ضمانت منظور کرلی۔

اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ ملا ہوا ہے، غزہ میں ہزاروں لوگوں کو شہید کیا گیا، فلسطین میں بچوں اور عورتوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے میں امن کی کوئی بات نہیں، ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے کی وزیرِ اعظم پاکستان نے تعریف کی، وزیرِ اعظم نے ایجنڈا پڑھے بغیر ہی اس کی تعریفیں کرنا شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ وہ امن منصوبہ نہیں جو ہم نے دیکھا تھا، پاکستان کو اس ایجنڈے میں شامل نہیں ہونا چاہیے، کمشیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 38 مطالبات عوامی ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھرکا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کی جائیں، کشمیر کی صورتحال پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہو جانا چاہیے، کشمیر میں حقیقی قیادت کے لیے نئے انتخابات کی طرف جانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نہ تو ابراہیم معاہدے کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرے گا، تجزیہ کار سلمان غنی
  • پاکستان اور آسیان ممالک کا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان
  • شہباز شریف کے دورہِ ریاض میں بڑے فیصلوں کی تیاری، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے معاشی اقدامات کا اعلان متوقع
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ، اسرائیل کے لیے سخت پیغام ہے، محمد عاطف
  • غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان راجا
  • تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: سلمان اکرام راجہ
  • چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی: گورنر سندھ
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان دورے پر کن معاہدات پر دستخط کریں گے؟
  • منعم ظفر خان کی مفتی نعمان نعیم،مفتی محمد زبیر،علامہ صادق جعفری سے ملاقات،یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت