کوئٹہ بم دھماکے قابل مذمت ہے ،میرمحمد صادق میرانی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پشین اسٹاپ کوئٹہ کے قر یب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں جس میں انہیں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کرتے ہوئے شہر اور عوام کو مزید نقصان پہنچنے سے بچا لیا۔میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بم دھماکے میں معصوم عوام و دیگر لوگوں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس المناک واقع کا انہیں دل و جان سے افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں لہٰذا اس طرح کے مشکل حالات میں ہمیں عزم و حوصلے کے ساتھ ان تخریب کار عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ میر محمد صادق عمرانی نے مزید کہا کہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے پاکستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا جو نذرانہ پیش کیا ہے ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ ہمارا ملک اور صوبہ امن و خوشحالی کا ایک عظیم مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جس کے بہترین نتائج جلد برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے۔ میر محمد صادق عمرانی نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بم دھماکے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں: