چین نے 2نئے ٹیسٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے صوبہ سیچوان کے شیشانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 2نئے ٹیسٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ ٹیسٹ سیٹلائٹ شی یان 30 نمبر 1 اور2بیجنگ وقت کے مطابق صبح 11 بجے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیے گئے جومقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہو گئے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے کی ٹیکنالوجیز کی تجرباتی توثیق کے لیے استعمال کیے جائیں گے، یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا 598 ویں پرواز مشن تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کویت: شاپنگ سینٹروں میں مجرموں کو پکڑنے والے اسمارٹ کیمرے نصب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت نے شاپنگ سینٹروں میں مطلوبہ ملزمان کو فوری طور پر پکڑنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کر دیے۔ اسمارٹ مطلوبہ افراد کو فوری طور پر پہچاننے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ کیمرے ایک ایسے وسیع ڈیٹا بیس سے منسلک ہیں جس کی مدد سے سیکورٹی عملہ مشتبہ افراد کو فوری طور پر پہچان لیتا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ پکڑے گئے افراد بر وقت متعلقہ حکام کے حوالے کیے جا سکیں۔