کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی بندش کے بعد کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اس اقدام سے ملک مکمل طور پر دنیا سے کٹ گیا ہے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ نے منگل کے روز طالبان حکام سے فوری طور پر انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندش افغان عوام کو مزید معاشی مشکلات اور انسانی بحران میں دھکیل دے گی۔

یو این اسسٹنس مشن ان افغانستان (یوناما) نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ بلیک آؤٹ سے آن لائن بزنس، بینکنگ سسٹم، رقوم کی ترسیل اور روزمرہ خدمات ٹھپ ہو گئی ہیں۔ اس صورتحال نے افغانستان کو تقریباً مکمل طور پر دنیا سے الگ تھلگ کر دیا ہے۔

یو این کے مطابق یہ اقدام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے خواتین اور بچیوں پر خاص طور پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی عوامی زندگی سے باہر کی جا چکی ہیں۔

کابل میں بینکوں کے عملے نے بتایا کہ آن لائن ٹرانزیکشنز، رقوم کی منتقلی اور نقدی نکالنے کا عمل مکمل طور پر رک چکا ہے، جبکہ ڈاک خانے نے بھی کام بند کردیا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان حکومت نے پیر کی شام فائبر آپٹک نیٹ ورک کاٹنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ دونوں سروسز متاثر ہوئیں۔ نٹ بلاکس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ اقدام جان بوجھ کر کی گئی بندش کے مترادف ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ   

(احسن عباسی)کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے نتیجے میں6پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانےو الی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اور کراچی سے مسقط جانے والی عمان ا یئر کی پرواز ڈبلیووائی 324 شامل ہیں۔
کراچی سے بنکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے لاہورجانے والی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143اور145بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

  دبئی : شور مچانے والی گاڑیاں پکڑنے کے لیے اے آئی ریڈار سسٹم نصب

 کراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔    

متعلقہ مضامین

  • دہلی دھماکا:مسلمان ڈاکٹروں کاجیناحرام،لائسنس معطل
  • فیفا اور امریکا کا مشترکہ اقدام، ٹکٹ ہولڈرز کے لیے فیفا پاس متعارف
  • کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا سروس کی بندش میں توسیع
  • بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی  
  • رواں سال خیبرپختونخوا میں قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
  • دبئی: تیز آواز اور زیادہ ہارن دینے والی گاڑیوں کی نگرانی اب اے آئی کرے گا
  • جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی بندش میں مزید 2 روز کا اضافہ، شہری مشکلات سے دوچار
  • کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ   
  • 13 سال بعد ڈھاکا سے کراچی کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ