اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔

جسٹس محمد آصف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی کافی وقت دیا جا چکا ہے، اب عدالت حکم جاری کرے گی۔

سماعت کے دوران بچوں کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور عدالت کو بتایا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بچوں سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی بچے بازیاب ہوئے۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پولیس کو متعدد بار آگاہ کر چکی ہیں کہ بچے واہ کینٹ میں موجود ہیں اور ان کے آنے جانے کی معلومات بھی دستیاب ہیں، تاہم پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کی بازیابی کیلئے بی-17 اور واہ کینٹ میں چھاپے مارے مگر بچے اور ان کے والد برآمد نہیں ہو سکے۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ اگر خاتون اپنے دیور اور سسر کے خلاف درخواست دیں تو بچوں کی جلد بازیابی ممکن ہو سکتی ہے۔

جسٹس محمد آصف نے وکیلِ درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست جمع کرا دیں، عدالت دو ہفتوں کی مہلت دے رہی ہے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ بچوں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ پہلے بھی وقت دیا جا چکا ہے، اب دو ہفتوں بعد حکم جاری کیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچوں کی بازیابی پولیس کو

پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیر حراست

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے کلر سیداں، روات، گوجر خان، چونترہ، دھمیال اور کہوٹہ میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلز اور 1709 افراد کے کوائف چیک کیے۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد کباڑ خانوں، بس، ٹرک اسٹینڈز اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کیے گئے۔ پولیس کے مطابق کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف21 مقدمات درج کیے گئے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد امن و امان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟
  • سویڈن؛ خاتون کے رولر کوسٹر سے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
  • ای ویزہ پر پاکستان آیا روسی شہری لاپتا ہوگیا
  • پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست، ملازمین کو وکیل کرنے کی مہلت
  • ای ویزہ پر پاکستان آیا روسی شہری لاپتا ہوگیا
  • کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد نازیبا تصاویر،ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف سماعت
  • راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیر حراست
  • قبولِ اسلام اور شادی دونوں میرے اپنے فیصلے ہیں، خاتون یاتری کا بیان
  • بھارت سےآئی سکھ خاتون یاتری کی پاکستانی شہری سے شادی