Express News:
2025-11-20@03:03:07 GMT

کراچی میں جمعے کو بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

کراچی:

جمعرات کو ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرنے کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، شہر میں منگل کو بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور ہوگیا، مگر ختم نہیں ہوا، جمعے کو کراچی میں دوبارہ بارش کے اسپیل ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کو تیسرا ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کیا، جس کے مطابق بھارتی گجرات کے اوپر کئی روز سے موجود ہوا کا کم دباؤ کا علاقہ مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد اب شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ انڈین علاقے سوراشٹرا کے قریب موجود ہے، ہوا  کا کم دباؤ کراچی سے تقریبا 310کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

یہ سمندری نظام مغرب کی جانب بڑھےگا، اور اگلے مرحلے میں ڈپریشن کی شکل میں مزید شدت اختیار کرےگا، سمندر میں اس سرگرمی کے نتیجے میں 55کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے سبب ناہموار صورت پیدا ہوسکتی ہے، سندھ کے ماہی گیر 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سےگریز کریں۔

محکمہ موسمیات وارننگ سینٹر کراچی مذکورہ سسٹم کی مسلسل نگرانی کررہا ہے، بدھ کو شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم شہر کا مطلع صاف اور جذوی ابرآلود رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.

5ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد رہا۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم کا ایکسپریس نیوز سےگفتگو میں کہنا تھا کہ کراچی میں منگل کو تندوتیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، تاہم مذکورہ سلسلہ ابھی مکمل طورپر ختم نہیں ہوا، اسی وجہ سے اب بھی یہ امکان موجود ہے کہ جمعے کو کراچی میں دوبارہ بارش ہوجائے۔

انجم نذیر کے مطابق بحیرہ عرب کے قریب موجود ہوا کا کم دباؤ کراچی سے بہت دورہے اس وجہ سے اس نظام کے سبب کراچی یا ملک کے کسی بھی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، اگرسازگار حالات کے نتیجے میں اگلے کچھ مراحل کے بعد طوفان کی شکل اختیار کرتاہے تو پھر کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی مقامات پر بارش یا تیز ہواؤں کی شکل میں اثرانداز ہو سکتا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کم دباؤ کراچی میں

پڑھیں:

جنگ بھڑک اٹھی: روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرون کی بارش کردی، 19 ہلاک، 66 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روس یوکرین جنگ میں تیزی، روس نے میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی میزائل حملوں سے یوکرین کے رہائشی علاقوں میں شدید تباہی اور آگ بھڑک اٹھی، روس نے یوکرین کے 153 علاقوں پر حملے کئے جن میں 19 افراد ہلاک، 66 زخمی ہوگئے۔

خارکیف سمیت کئی شہروں میں ڈرون حملوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی، یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں نے بجلی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

یوکرینی حکام نے کہا کہ روسی حملوں سے رہائشی عمارتوں ، ایک اسکول، سپر مارکیٹ اور ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا، زیلنسکی نے عالمی برادری سے مزید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ملک کے متعدد علاقوں میں 470 ڈرونز اور 48 میزائل داغے، شہریوں پر حملے ظاہر کرتے ہیں کہ روس پر عالمی ممالک کا دباؤ ناکافی ہے۔

دوسری جانب روس کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ یوکرین میں توانائی و دفاعی اہداف کو ہی نشانہ بنایا گیا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کینٹ اسٹیشن پر کارکنوں کے درمیان موجود ہیں
  • جنگ بھڑک اٹھی: روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرون کی بارش کردی، 19 ہلاک، 66 زخمی
  • محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • برطانیہ میں برف باری کا خطرہ‘ زرد انتباہ جاری
  • بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • چین؛ 31 دسمبر تک شادی کرنے والوں پر حکومت نے انعامات کی بارش کردی
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • کراچی میں بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا