پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئی 2 ارب جاری کر دئیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی )کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2 ارب روپے جاری کر دئیے۔پہلے مرحلے میں حساس اضلاع کیلئے بلٹ پروف ،ڈبل کیبن،آرمرڈ وہیکلز،ہائی روف گاڑیاں خریدی جائیں گی،اگلے مرحلے میں بی کیٹیگری اضلاع کے لیے گاڑیوں کی خریداری ہوگی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے مزید بجٹ جاری ہوگا۔
(جاری ہے)
سی سی ڈی دفاتر اور تھانوں کی تعمیر کے لیے سروے کاعمل بھی شروع ہوگیا ہے، لاہور، شیخوپورہ،فیصل آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے لییرپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے 40 دفاتر، 38 پولیس اسٹیشنز،6 رہائشی عمارتوں کی ڈیمانڈ کی، دفاتر،تھانوں،کیمپ آفسز کے لیی11ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،سروے مکمل ہونے پر فنڈز کی منظوری اور اجرا ء کا عمل شروع ہوگا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گاڑیوں کی سی سی ڈی کے لیے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔