Jasarat News:
2025-11-18@19:41:20 GMT

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نیلامی میں فخر زمان توجہ کا مرکز

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے سیزن 4 کی تاریخ ساز نیلامی دبئی میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے تقریبا 300 کھلاڑی حصہ لیں گے۔اس نیلامی میں پاکستان کے فخر زمان، بھارت کے روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جیسن رائے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔نیلامی میں 20 سے زائد ممالک کے کرکٹرز رجسٹرڈ ہیں جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئے خلیجی خطے کے کرکٹرز بھی شامل ہیں، کھلاڑیوں کو چار قیمتوں کے درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالزر، 80 ہزار ڈالزر، 40 ہزار ڈالرز اور 10 ہزار ڈالرز شامل ہیں۔بھارت کے آف سپنر ایشون سب سے بڑی کیٹیگری (ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز) میں شامل ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار کسی عالمی فرنچائز لیگ میں حصہ لیں گے۔80 ہزار ڈالرز کے زمرے میں پاکستان کے فخر زمان، صائم ایوب، محمد نواز اور فاسٹ بولرز نسیم شاہ و فہیم اشرف شامل ہیں، اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیسن رائے، ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر اور افغانستان کے محمد نبی و کریم جنت بھی اس فہرست میں موجود ہیں۔

اسپورٹس ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہزار ڈالرز شامل ہیں

پڑھیں:

ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ

راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 505 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک ڈینگی پازٹیو مریضوں کی تعداد 1538 رہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہے جبکہ ضلع بھر میں 13 سو 61 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس جاری ہے۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھر چیک کیے جاچکے ہیں اور گھروں میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ملے ہیں۔ 19 لاکھ 51 ہزار 739 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مقامات پر 29 ہزار 232 لاروا پازیٹو ملے ہیں۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 42 ہزار 981 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4652 ایف آئی آرز درج، خلاف ورزی پر 1945 مقامات سربمہر کیے گئے اور 3767 چالان جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
  • دبئی ایئرشو 2025، پاک فضائیہ کے طیارے اور پائلٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • دبئی ائیر شو 2025 کا شاندار آغاز، جے ایف 17 توجہ کا مرکز
  • راولپنڈی میں سرد موسم نے ڈینگی کے وار کم کر دیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک مریض رپورٹ
  • پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم
  • بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی  
  • ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • ترکیے میں ہاتھ سے لکھا سب سے بڑا قرآن پاک تیار