دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دولت مندی کا ایک ایسا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

امریکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک 500 ارب ڈالرز کمانے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں۔

فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق یکم اکتوبر کو ایلون مسک کے اثاثے 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے جس میں بعد ازاں معمولی کمی آئی اور وہ ابھی 499.

1 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

ایسا ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں اور دیگر کمپنیوں کی قدر میں اضافے کی بدولت ہوا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا بیشتر حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

اس کمپنی کے حصص میں رواں سال کے دوران اب تک 14 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے جبکہ یکم اکتوبر کو حصص کی قدر میں 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے ایلون مسک کی دولت میں 6 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ماہ پہلے تک ایلون مسک کے اثاثوں میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔

مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ چھوڑنے کے بعد ایلون مسک نے اپنی کمپنیوں پر دوبارہ توجہ مرکوز کی۔

کچھ دن قبل انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص خریدے تھے جس سے اس کمپنی کے مستقبل پر ان کے اعتماد کا اظہار ہوا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا۔

ایلون مسک کی دیگر کمپنیوں اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کی قدر میں بھی رواں سال کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جولائی میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز تھی جبکہ اسپیس ایکس کی قدر 400 ارب ڈالرز کے قریب تھی۔

اس سے قبل دسمبر 2024 میں ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کمانے والے دنیا کے پہلے شخص بنے تھے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2024 میں انفارما کنکٹ اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو ایلون مسک 2027 میں ٹریلین ائیر یا ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک پہلے فرد ہوں گے۔

اب ایلون مسک 499 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن (350.7 ارب ڈالرز) سے لگ بھگ 150 ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 245 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ارب ڈالرز کے ایلون مسک کمپنی کے کے مالک دنیا کے کی قدر کے حصص

پڑھیں:

ایلون مسک 500 ارب ڈالر کے مالک دنیا کے پہلے شخص بن گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے جن کی مجموعی دولت تقریباً 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ تاریخی کامیابی ٹیسلا کے حصص میں ریکارڈ اضافے اور ٹیکنالوجی کے اس معروف صنعت کار کی ملکیتی دیگر نئی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی قدر کی بدولت ممکن ہوئی۔فوربز میگزین میں شائع ہونے والے ارب پتیوں کے انڈیکس کے مطابق مسک کی مجموعی دولت 499.5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ٹیسلا کے حصص مسک کی مجموعی دولت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، کیونکہ اس سال اب تک یہ 14 فیصد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسپینش بحری جہاز کے ملبے سے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کا خزانہ دریافت
  • ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے
  • ایلون مسک 500 ارب ڈالر کے مالک دنیا کے پہلے شخص بن گئے
  • اسٹاک ایکسچینج نے بلند ترین سطح پر ‘نیا ریکارڈ قائم
  • اے ٹی پی فائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان
  • دنیا حیران، ایلون مسک نے امیری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • ارب پتی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے سے کتنا دور ہیں؟
  • ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
  • دولت کمانے کی دوڑ، ایلون مسک نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا