ملک میں واٹس ایپ سست چلنے کی وجہ جانتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعرات کو موبائل انٹرنیٹ کی سست روی نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا، اور آج بھی صورتحال تقریباً وہی برقرار رہنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
دن بھر جاری رہنے والی اس رکاوٹ نے عام براؤزنگ کے ساتھ ساتھ رابطے کے اہم پلیٹ فارمز کو بھی متاثر کیا۔ واٹس ایپ صارفین سب سے زیادہ پریشانی کا شکار رہے، جہاں آڈیو اور ویڈیو کالز بار بار منقطع ہوئیں جبکہ فائل شیئرنگ میں غیر معمولی تاخیر نے ذاتی اور کاروباری معاملات کو متاثر کیا۔
شہریوں کی مسلسل شکایات کے باوجود پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی، جس سے عوام مزید غیر یقینی صورتحال میں مبتلا ہیں کیونکہ نہ وجہ معلوم ہے اور نہ ہی یہ کہ سروس کب بحال ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے وضاحت دی ہے کہ ان کے نیٹ ورک میں کسی خرابی کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق نہ مقامی نیٹ ورک اور نہ ہی سمندری کیبلز میں کوئی تکنیکی مسئلہ موجود ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خبردار! نادرا کے نام پر چلنے والی جعلی ویب سائٹ بے نقاب
اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث نادرا کارڈ سینٹرکے نام سے جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان کے مطابق نادرا کارڈ سینٹرکے نام سے جعلی ویب سائٹ کام کررہی ہے اور یہ ویب سائٹ اوورسیزپاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث ہے۔ترجمان نے بتایاکہ ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ، نائیکوپ کی خدمات کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، ویب سائٹ نادرا کے نام پرملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پردی گئی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق جعلی ویب سائٹ پر کارروائی کیلئے نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کو شکایت جمع کرادی ہے۔